پنج شنبه 08/می/2025

نیتن یاہو

برھان ۔ نیتن یاھو مُلاقات پر سوڈانی عوام جرات مندانہ رد عمل

حال ہی میں سوڈان کی خود مختار کونسل کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان نے افریقی ملک یوگنڈا کے دورے پر آئے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے ابھی ابھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد مشرق وسطیٰ امن منصوبے 'صدی کی ڈیل' کی بازگشت بھی دھیمی نہیں پڑی ہے۔ امریکی منصوبے کو نہ صرف فلسطینی قوم ، عرب ممالک، عالم اسلام بلکہ یورپی ممالک نے بھی مسترد کر دیا ہے۔

‘برہان اور نیتن یاھو ملاقات میں سعودی، امارات اور مصر کا کردار تھا’

اسرائیل کے کثیر الاشاعت اخبار 'ٹائمز آف اسرائیل' نے انکشاف کیا ہے کہ دو روز قبل افریقی ملک یوگنڈا میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور سوڈان کی خود مختاری کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان سے ملاقات کا اہتمام متحدہ عرب امارات نے کرایا تھا۔

‘البرھان کی نیتن یاھو سے ملاقات، فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھراگھونپا گیا’

سوڈان کی خود مختار عبوری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرھان کی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے یوگنڈا میں ملاقات پر فلسطینی قیادت کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

نیتن یاھو کی یوگنڈا میں سوڈانی خود مختار کونسل کے سربراہ سے ملاقات

اسرائیلی وزیراعظم نے افریقی ملک یوگنڈا کے دورے کے دوران سوڈان کی خود مختار کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد صہیونی ریاست اور سوڈان کےدرمیان دو طرفہ تعلقات کےقیام کی راہ ہموار کرنا ہے۔

نیتن یاھو 45 رکنی وفد کے ہمراہ دورہ یوگنڈا

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کل سوموار کو45 رُکنی وفد کے ہمراہ افریقی ملک یوگنڈا کے دورے پر دارالحکومت کمپالا پہنچے جہاں انہوں نے یوگنڈا کے صدر یویری موسیفینی سے بھی ملاقات کی۔

اسرائیل کو وادی اردن کے الحاق کے لیے امریکی منظوری کا انتظار

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی حکومت مقبوضہ وادی اردن اور بحر مردار کے علاقے کو اسرائیل کا حصہ قراردینے کے لیے امریکا کو منانے کی کوشش کررہی ہے۔ امریکی حکومت کی طرف سےموافقت کی صورت میں ان دونوں فلسطینی علاقوں کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کا اعلان کیا جائےگا۔

نیتن یاھو ایک بار پھر عالمی عدالت کے خلاف زہر اگلنے لگے

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو ایک بارپھربین الاقوامی عدالت انصاف پر سخت برہم ہوئے ہیں اور انہوں نے عالمی عدالت کے ملازمین پر فلسطین میں داخلے پرپابندیاں عاید کرنے پر اکسایا ہے۔

مصر کے پیسے سے دفاعی اداروں کو مضبوط بنائیں گے: نیتن یاھو

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مصر کو گیس کی فروخت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر سے حاصل ہونے والی رقم سے اسرائیلی ریاست کے دفاعی اداروں کو مضبوط بنائیں گے۔

نیتن یاھو نے القدس میں دو ہزار گھروں کی تعمیر کا فیصلہ روک دیا

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے جنوبی بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے ایک بڑے پروگرام پرعمل درآمد روک دیا ہے۔

قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد اسرائیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

آج جمعہ کے روز امریکا کی عراق میں ایک وحشیانہ فوجی کارروائی میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک سینیر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے کئی ساتھیوں کی شہادت کے بعد اسرائیل میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔