کرونا وائرس کی وجہ سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا ٹرائل موخر
اتوار-15-مارچ-2020
گذشتہ روز اسرائیلی وزیرانصاف نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر تمام عدالتی سرگرمیاں آئندہ چوبیس گھنٹے کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر انصاف امیر اوحانا کے اس اقدام نے کئی سوالات کو بھی جنم دیا ہے کیونکہ اس اقدام کے نتیجے میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا کرپشن کیسز میں منگل کے روز ہونے والا ٹرائل بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔