
نیتن یاھو کا قریبی ساتھی داخلی سلامتی کے ادارے کا نیا متوقع سربراہ
پیر-8-جون-2020
عبرانی اخبار "معاریو" نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی کے جائزوں سے پتا چلا ہے کہ جنرل سکیورٹی سروس (شن بیٹ) کے اگلے سربراہ کے لیے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی نظریں اپنے ایک قریبی ساتھی مائر بن شبات پر مرکوز ہیں۔ توقع ہے کہ اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ادارے کے نئے سربراہ کی ذمہ داری بن شبات کو سونپی جائے گی۔