
اسرائیلی فوج نے تلاشی کی کارروائیوں میں 21 فلسطینی گرفتار کر لیے
بدھ-25-مئی-2016
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم اکیس فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔