
نابلس: اسرائیلی فوج کا قصبے پر دھاوا، نوجوانوں کے ساتھ جھڑپ
ہفتہ-6-مئی-2017
قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے عراق بورین قصبے پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں علاقے کے رہائشی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ہفتہ-6-مئی-2017
قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے عراق بورین قصبے پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں علاقے کے رہائشی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
بدھ-26-اپریل-2017
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں ایک طرف فلسطینی اتھارٹی کے نصف درجن کے قریب نام نہاد سیکیورٹی ادارے اور دوسری طرف اسرائیلی فورسز آئے روز امن امان کےقیام کی آڑ میں کارروائیاں کرتے ہیں مگر اس کے باوجود مسلح ڈکیتیاں، چوری اور شہریوں کی لوٹ مار کے علاوہ اسٹریٹ کرائم میں غیرمعمولی اضافہ ہوچکا ہے۔ غرب اردن کا شمالی شہر نابلس خاص طورپراسٹریٹ کرائم سےمتاثر ہوا ہے جہاں آئے روز مسلح ڈکیتیوں کے واقعات نے فلسطینی شہریوں کا جینا حرام کردیا۔ نابلس میں بڑھتے جرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں نے فلسطینی اتھارٹی کے برائے نام سیکیورٹی پلان کا پول کھول دیا ہے۔
اتوار-23-اپریل-2017
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ فلسطینی نوجوان زاھر فتحی غزال کی نماز جنازہ کے موقع پر پورا شہر امڈ آیا۔
منگل-18-اپریل-2017
قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 7 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے۔
بدھ-5-اپریل-2017
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے مشرق میں واقع جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کا مزار مقدس ایک بار پھر ناپاک صہیونیوں کے دھاووں کا نشانہ بنا ہے۔ گذشتہ روز یہودی شرپسندوں کے ایک ھجوم نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاوا بولا اور تلمودی تعلیمات کی روشنی میں مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
پیر-3-اپریل-2017
فلسطین میں غاصب صہیونی ملک کی تاریخی یادگاروں کو ایک ایک کرکے تباہ کرنے کے درپے ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں قائم خلافت عثمانیہ کی ایک تاریخی یاد گار کو مٹانے کی صہیونی سازشیں اپنے نقطہ عروج پر ہیں۔
اتوار-5-مارچ-2017
صہیونی ریاست کی جانب سے نہ صرف عام فلسطینیوں کا روز مرہ زندگی کے معمولات متاثر ہو رہے ہیں بلکہ فلسطینی تاریخ، ثقافت اور تہذیب وروایات پربھی گہرے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
بدھ-15-فروری-2017
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں آج بدھ کے روز علی الصبح اسرائیلی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید 20 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ہفتہ-4-فروری-2017
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی مذہبی پیشواؤں کی قیادت میں سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے مقدس مقامات پر دھاوے بولے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔
پیر-30-جنوری-2017
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کا تعارف کراتے ہوئے اس کی اہم سوغات کا تذکرہ اہمیت کا حامل ہے۔ نابلس کی تاریخی اور مشہور عالم سوغاتوں میں’کنافہ‘ کی شہرت، لذت اور مقبولیت اندرون فلسطین ہی نہیں بلکہ ملک سے باہر بھی موجود ہے۔