
نابلس: یہودی شرپسندوں نے زیتون کےسیکڑوں پودے چوری کرلیے
اتوار-15-اکتوبر-2017
صہیونی حکام کی سرکاری سرپرستی میں یہودی شرپسندوں نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں فلسطینی شہریوں کے زیتون کے باغات میں گھس کر سیکڑوں پودے چوری کرلیے۔
اتوار-15-اکتوبر-2017
صہیونی حکام کی سرکاری سرپرستی میں یہودی شرپسندوں نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں فلسطینی شہریوں کے زیتون کے باغات میں گھس کر سیکڑوں پودے چوری کرلیے۔
پیر-9-اکتوبر-2017
فلسطین میں روز مرہ کی بنیاد پر فلسطینی آبادی کو جہاں ایک طرف قابض صہیونی فوج جرائم پیشہ یہودی آباد کاروں کی منظم ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے وہیں غرب اردن کے فلسطینی علاقوں کے گلی کوچوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار نے بھی فلسطینی شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کررکھی ہے۔ سب سے زیادہ اس خطرناک مصیبت کا شکار غرب اردن کا شمالی شہر نابلس اور اس کے باشندے ہیں۔
بدھ-4-اکتوبر-2017
فلسطین میں آباد ’السامریون‘ یا ’السامری‘ نامی ایک قبیلہ خود کو حضرت موسیٰ علیہ السلام کا کٹر پیروکار قرار دیتا ہے۔ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس اور اس کے اطراف میں بسنے والے اس قبیلے کا دعویٰ ہے کہ وہ جلیل القدرپیغمبر حضرت موسیٰ علیہ السلام کا حقیقی پیروکار اور تابع ہے اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہے۔
اتوار-1-اکتوبر-2017
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کی النجاح نینشل یونیورسٹی میں طلبہ کے دلوں میں مطالعہ کے ذوق کو فروغ دینے کے لئے “العم صالح” لائبریری کی جانب سے ثقافتی موضوعات پر مفت کتابیں تقسیم کی گئیں۔
ہفتہ-23-ستمبر-2017
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک فلسطینی خاتون جاں بحق اور 8 شہری زخمی ہوگئے۔
جمعہ-22-ستمبر-2017
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کی مغربی سمت میں آج سے کئی سال قبل ایک تنظیم نے فلسطین کی سرکاری امداد اور بیرونی امداد کے ذریعے ان فلسطینی اساتذہ کی رہائش گاہوں کے لیے ایک کالونی قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا۔ فلسطینی اتھارٹی کی لاپرواہی، عالمی برادری کی مجرمانہ غفلت اور اسرائیلی ریاست کے توسیع پسندانہ پالیسیوں کے باعث آج یہ کالونی اور اس میں بنائے گئے مکانات اسرائیلی فوج کے ٹریننگ سینٹر میں تبدیل ہوچکی ہے۔
پیر-18-ستمبر-2017
اسرائیلی فوج کی جانب سے شہید کیے گئے فلسطینیوں کے جسد خاکی ان کے ورثاء کو واپس نہ کرنے پر فلسطینی عوام بالخصوص شہداء کے اہل خانہ اور ان کی ماؤں کا احتجاج جاری ہے۔
جمعہ-15-ستمبر-2017
فلسطین کےدریائے اردن کے مغربی کنارے کے تاریخی شہروں میں ایک بڑا نام ’نابلس‘ کا ہے۔ جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے یہ شہر غرب اردن کے شمال میں واقع ہے۔ دیگر کئی دوسرے فلسطینی شہروں کی طرح نابلس بھی قدیم تاریخی روایات، قدرتی مناظر حسن، دلفریب تاریخی عمارات اور مختلف ادوار کے فن تعمیر کے نمونوں کا مرکزہے۔
جمعرات-14-ستمبر-2017
صہیونی حکام کی سرکاری سرپرستی میں یہودی شرپسندوں نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بورین کے مقام پر فلسطینی شہریوں کا زیتون کا ایک باغ اجاڑ ڈالا۔
منگل-12-ستمبر-2017
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں اور بیت المقدس میں آج گھر گھر اسرائیلی فوج کی تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم 18 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔