جمعه 07/فوریه/2025

میزائل حملے

اسرائیل نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے:کمانڈر پاسداران

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے زور دے کر کہا ہے کہ تہران اسرائیلی دشمن کے حالیہ میزائل حملوں کے جواب میں ایران کے خلاف کسی بھی حملے کا "طاقت، مضبوطی اور جرات" کے ساتھ جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران مزاحمتی محاذ کی حمایت جاری رکھے گااور فلسطین اور لبنان کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میزائل حملوں میں متعدد صہیونی زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان سے آنے والے پانچ میزائل حیفا شہر پر گرے تھے جن میں سے کسی کو بھی روکا نہیں جا سکا۔

حزب اللہ نے قابض صہیونی ریاست پر میزائلوں کی بارش کردی

لبنانی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کے قتل سے پہلے بمباری کی اسی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے ہفتے کے روزقابض صہیونی دشمن کی متعدد کالونیوں اور مقامات پر درجنوں میزائلوں سے حملہ کیا۔ان حملوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جس میں درجنوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

یمنی فوج کے قابض اسرائیل پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون سے حملے

یمن کی انصار اللہ تنظیم کے زیر انتظام یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا کہ انہوں نے غزہ اورلبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تل ابیب اور عسقلان میں الگ الگ اہداف پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون سے بمباری کی ہے۔

لبنان کی طرف سے مقبوضہ صفد کرمیل کالونی پر میزائلوں سے حملے

جمعے کی شام کو اسلامی مزاحمت نے غزہ کی پٹی کی حمایت اور اس کی مزاحمت کی حمایت، لبنان اور اس کے دفاع کے لیے ایک سلسلے کی کارروائیوں اور ہدف کو نشانہ بنانے کے شمالی فلسطین کے علاقے الصفد اور کرمیئل یہودی کالونی پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے کیے جب میں قابض صہیونی فوج کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔

مقبوضہ فلسطین: حزب اللہ کی اسرائیلی انٹیلی جنس ہیڈ کواٹر پربمباری

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس کے مجاھدین نے جمعرات کو ایک میزائل لانچر سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوج کے انٹیلی جنس ہیڈ کواٹر’مشار بیس‘ کو نشانہ بنایا۔

تل ابیب میں موساد کے ہیڈ کواٹرپر پہلی بار میزائل حملہ

نام نہاد صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب کے مرکز میں واقع اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد‘ کے ہیڈ کواٹر کو لبنان سے داغے گئے ایک میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

لبنانی مزاحمتی میزائلوں سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں آگ بھڑک اٹھی

جنوبی لبنان سے فائر کیے گئے میزائلوں کے نتیجے میں منگل کے روز شمالی مقبوضہ فلسطین کے شہر صفد میں آگ بھڑک اٹھی۔

حزب اللہ کی مجد،رامات کے ہوائی اڈوں،فوجی فیکٹری، آموس بیس پر بمباری

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے قابض صیہونی فوج کے متعدد فوجی اہداف پر بمباری کا اعلان کیا ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے یہ حملے لبنان کے دفاع میں اور غزہ کی پٹی میں ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت میں کیے ہیں۔

القسام کی لبنان سے اسرائیل پر 40 میزائلوں سے بمباری

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیلی ریاست میں متعدد فوج کیمپوں پر لبنانی سرزمین سے 40 میزائل فائر کیے ہیں۔