
فلسطینیوں پرکوئی امن فارمولا مسلط نہیں کیا جاسکتا:ابو مرزوق
اتوار-18-فروری-2018
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی مرضی کے خلاف ان پر کوئی امن فارمولہ مسلط نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس امن فارمولے کو فلسطینی قوم قبول نہیں کرے گی اسے مسلط کرنے کی کسی داخلی اور خارجی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔