پنج شنبه 01/می/2025

ملائیشیا

اسرائیل سے تعلقات کی مخالفت پر ملائیشیا کی حکومت سے اظہار تشکر

ملائیشیا کی حکومت کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی مخالفت کے بعد فلسطینی حلقوں کی جانب سے ملائیشیا کی حکومت سے اظہار تشکر کی کیا گیا ہے۔

اسرائیلی کھلاڑیوں کے داخلے پر پابندی کے فیصلے پر قائم ہیں: ملائیشیا

ملائیشیا کی حکومت نے پیراکی کی اولمپک کھیلوں میں اسرائیلی کھلاڑیوں کو شامل نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جولائی 2019ء میں کوالالمپور میں ہونے والے کھیلوں میں اسرائیلی کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

اسرائیل مُجرم ریاست، اس کے باشندوں کا استقبال نہیں‌ ہو گا: مہاتیر محمد

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک مجرم ریاست ہے اور اس کے صہیونی باشندوں کا ملائیشیا میں استقبال نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی اراضی پر اسرائیل کی یہودی بستیوں کی تعمیر ناقابل قبول اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اسرائیل سے تعلقات کےخلاف ملائیشیا کا موقف قابل تحسین ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے ملائیشیا کی حکومت کی طرف سے اسرائیل سے تعلقات کے خلاف اپنائے جانے والے موقف کو سراہتے ہوئے پوری مسلم دنیا اور عرب ممالک کے لیے نمونہ قرار دیا ہے

اسرائیلی کھلاڑیوں کوسوئمنگ مقابلے میں شرکت کی اجازت نہیں: مہاتیر محمد

ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد نے انٹرنیشنل این جی اوز کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملائیشیا اسرائیل کیلئے نوگوایریا رہے گا اور 29 جولائی سے ہونےوالی پیرا سوئمنگ چیمپئن شپ میں کسی اسرائیلی کو شرکت کی اجازت نہیں ملے گی۔

کسی ملک کو بیت المقدس اسرائیل کو دینے کا کوئی حق نہیں: مہاتیر محمد

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے آسٹریلیا اور امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اقدامات کی شدید مذمت کی ہے.

فلسطینیوں کی بے اتفاق اور مسلمانوں کی لاپرواہی سے اسرائیل کو شہ ملی

مقبوضہ بیت المقدس کی ایک مرابطہ زینۃ عمرو نے اپنے دورہ ملائیشیا کے دوران کہا ہے کہ صہیونی ریاست القدس کو یہودیانے کے لیے ہرحربہ استعمال کررہی ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ صہیونیوں‌نے القدس پر قبضہ مضبوط بنانے کت لیے تمام وسائل جھونک دیے ہیں۔

آسٹریلیا اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے سے باز رہے: مہاتیر محمد

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اسرائیل میں قائم اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کیا تو اس کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔

ملائیشیا میں قبلہ اول کو درپیش خطرات کا نمائش کے ذریعے اظہار

ملائیشیا کی القدس فائونڈیشن کے زیراہتمام پترا جایا شہر میں ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں تصاویر کی مدد سے زائرین کو قبلہ اول اورمقبوضہ بیت المقدس کو یہودیوں کی جانب سے لاحق خطرات کے اظہار کی کوشش کی گئی۔

امریکا فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہے:ملائیشیا

ملائیشیا نے امریکا کی جانب سے فلسطینی قوم کے حوالے سے کیے گئے انتقامی فیصلوں اور اقدامات کی شدید مذمت کی کرتے ہوئے امریکا پر فلسطینیوں کے حقوق پامال کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔