پنج شنبه 01/می/2025

مقبوضہ بیت المقدس

بیت المقدس: اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے فلسطینی لڑکی شہید

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے باب العمود کے قریب فوجیوں پر مبینہ حملے کے الزام میں نوجوان فلسطینی دوشیزہ کو فائرنگ کر کے شہید کردیا ہے۔

فلسطینی بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو سنبھالے رکھیں: شیخ خطیب

قابض اسرائیلی حکام نے 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں اسلامی تحریک کے نائب سربراہ شیخ کمال الخطیب کے بیت المقدسمیں داخلے پر پابندی میں مزید تین ماہ کا اضافہ کردیا ہے۔

قابض حکام کی جانب سے اسیران سے یکجہتی کے اجتماعات کی راہ میں رکاوٹیں

قابض اسرائیلی حکام نے ہفتے کے روز بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے اسیران کے عزیز واقارب کی جانب سے شیخ جراح میں انٹرنیشنل کمیٹی برائے ریڈ کراس کے دفتر کے احاطے میں بھوک ہڑتالی اسیران سے اظہار یکجہتی کے لئے دھرنے کا اہتمام کرنے سے روک دیا۔

قوم فلسطینی اسیران کی بھرپور حمایت کرے: خطیب اقصیٰ

مسجد اقصیٰ کے مبلغ شیخ عکرمہ صبری نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے موقع پر فلسطینی عوام سے بھوک ہڑتالی اسیران کی حمایت میں نکلنے کا کہا اور اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اسیران کے تمام مطالبات کو مان لیں۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بیت المقدس سے دو نوجوان گرفتار، تین کی رہائی

قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے قریب شعفات مہاجر کیمپ سے نوجوان علاء ناباتا اور شعفات ناکے کے قریب سے عامر علقم کو حراست میں لے لیا گیا۔

’یونیسکو‘ قرارداد کا جواب ’عظیم ترالقدس‘ کی شکل میں دیاجائے!

اسرائیل کے وزیر مواصلات اور انٹیلی جنس اموریسرائیل کاٹز نے حال ہی میں اقوام متحدہ کے ’ثقافتی ادارے‘ یونیسکو کی اس قرارداد کو اسرائیل کی توہین قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بیت المقدس شہر میں اسرائیل کا قبضہ غیرقانونی اور باطل ہے۔

القدس بارے’یونیسکو‘ کا فیصلہ عالمی ضمیرکی آوازہے:عرب پارلیمان

عرب ممالک کی نمائندہ پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ کے اس فیصلے کو مبنی برحق اور عالمی ضمیر کی آواز قرار دیا جس میں بیت المقدس پر اسرائیلی اقدامات اورغاصبانہ قبضے کو ’باطل‘ قرار دیا گیا ہے۔

بیت المقدس میں فلسطینی وجود 15% تک لانے کی اسرائیلی سازش

اسلامی تعاون تنظیم کے فلسطین کے لیے خصوصی مندوب احمد الرویضی نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست بیت المقدس میں فلسطینی آبادی کا تناسب کم کرکے 15 فی صد لانے کی سازش کررہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست نے بیت المقدس میں توسیع پسندی کا جال تیار کرنا شروع کیا ہے۔ صرف توراتی پارکوں کے لیے 2600 دونم اراضی غصب کی گئی ہے۔

پولیس کی سیکیورٹی میں 55 یہودیوں کی قبلہ اول کی بے حرمتی

کل سوموار کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں55 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پردھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

اسرائیلی عدالتوں میں چارماہ میں 200 فلسطینیوں پر فرد جرم عاید

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنان کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران اسرائیلی عدالتوں میں پیش کیے گئے 200 فلسطینیوں پر فردم جرم عاید کی گئی۔