
میلہ چراغاں کی آڑ میں القدس پرصہیونی تہذیب مسلط کرنے کی سازش
جمعہ-7-جولائی-2017
مقبوضہ بیت المقدس کی اسلامی، عرب اور فلسطینی شناخت مسخ کرنے اور مقدس شہر پر یہودیت اور عبرانیت کا رنگ چڑھانے کے لیے صہیونی حکومت نت نئے نئے حربے استعمال کرتی ہے۔ حال ہی میں بیت المقدس کی پرانی دیواروں پر نام نہاد اور جعلی یہودی عبرانی تہذیب کو نمایاں کرنے کے لیے خاکوں کی شکل میں ڈیزائن کی گئی روشنیوں سے چراغاں کرکے القدس پر بصری غنڈہ گردی کامظاہرہ کیا گیا۔