پنج شنبه 01/می/2025

مقبوضہ بیت المقدس

القدس میں اسرائیل کی چار کلومیٹر نئے سرنگ نیٹ ورک کا انکشاف

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست مقبوضہ بیت المقدس میں تلہ الفرنسیہ کے مقام پر زیرزمین سرنگوں کا ایک نیا نیٹ ورک تیار کررہی ہے جس کی لمبائی چار کلو میٹر تک بتائی جاتی ہے۔

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی کارروائیاں کشیدگی کو ہوا دیتی ہیں: عکرمہ صبری

مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی کمیشن کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری کا کہنا ہے کہ بیت المقدس اور دیگر مقبوضہ علاقہ جات میں موجود کشیدگی کی وجہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو نشانہ بنایا جانا ہے۔

مسجد اقصیٰ کے قریب یہودیوں کے لیے بڑے ’معبد‘ کا افتتاح

بیت المقدس کو یہودیانے اور قبلہ اول کو خطرات سے دوچار کرنے کے صہیونی مذموم منصوبوں کے تسلسل میں ایک اور اضافہ ہوا ہے۔ قابض صہیونی حکومت نے مسجد اقصیٰ کے قریب ہی یہودیوں کے لیے ایک بڑے معبد کا افتتاح کرکے مسلمانوں کے قبلہ اول کو ایک نئے خطرے سے دوچار کردیا ہے۔

پولیس کی سیکیورٹی میں 100 سے زاید یہودیوں کا قبلہ اول پر دھاوا

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔ گذشتہ روز102 یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

القدس میں ایک اور قبرستان صہیونی غنڈہ گردی کی بھینٹ چڑھ گیا

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم ایک تاریخ اسلامی قبرستان کا وجود صہیونی غنڈہ گردی اور یہودیانے کی سازشوں کے باعث خطرے سے دوچار ہے۔ اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی انتظامیہ نے گذشتہ روز القدس شہر کی تاریخی دیواروں سے متصل صدیوں پرانے ’یوسفیہ‘ قبرستان میں بلڈوزورں کی مدد سے کئی قبریں اکھاڑی پھینکیں۔

مسجد اقصیٰ کے قریب یہودی مدرسے کے قیام کی منظوری

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مزید 12 رہائشی مکانات مسمار کرنے کی منظوری دی ہے۔

بیت المقدس سے چاقوحملے کے الزام میں فلسطینی لڑکی گرفتار

اسرائیلی پولیس کے مطابق آج ہفتے کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی خاتون نے چاقو کے حملے میں ایک پولیس اہلکار کو زخمی کردیا۔ پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔

بیت المقدس میں مکانات مسماری کے خلاف فلسطینی سراپا احتجاج

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کالونی میں مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے قابض صہیونی ریاست کی جانب سے مکانات مسماری کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

بیت المقدس: فلسطینی نوجوان تشدد کے بعد اسرائیلی پولیس کی زیر حراست’

اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کے مقدس مقام مسجد اقصیٰ کے احاطے کے اندر ایک فلسطینی نوجوان پر تشدد کے بعد اسے حراست میں لے لیا۔

یہودی انتہا پسند تنظیم کے بیت المقدس میں جلوس نکالنے پر پابندی

اسرائیلی اخبارات کے مطابق سیکیورٹی کی وجوہات اور فلسطینی شہریوں کے ممکنہ رد عمل کے پیش نظر پولیس نے ایک انتہا پسند تنظیم کو 9 اگست کو القدس میں اپنے جلوس کا راستہ تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے۔