پنج شنبه 01/می/2025

مقبوضہ بیت المقدس

صہیونی ریاست نے گرجا گھروں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے!

علاقائی اورعالمی تنقید کے بعد اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کے گرجا گھروں کی املاک پرعاید کردہ ٹیکس معطل کردیا ہے۔ اسرائیلی اعلان کے بعد بہ طور احتجاج بند القیامہ چرچ کو زائرین کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

تُرکی کا بیت المقدس میں ریسرچ سینٹر قائم کرنے کا اعلان

تُرکی کے محکمہ تعلیم نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک ریسرچ سینٹرقائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ القدس میں ریسرچ سینٹر کے قیام کا مقصد مقدس شہر کے دفاع کے لیے اقدامات کرنا ہے۔

تلمودی رسومات کی ادائی کی آڑ میں60 صہیونی قبلہ اول میں داخل

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 60 یہودی آباد کار اور اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں اور اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا۔

اسرائیل القدس میں گرجا گھروں کی املاک پرٹیکس لگانے کے لیےکوشاں

قابض اسرائیلی حکومت کی جانب سے بیت المقدس کے مسلمان باشندوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ وہاں کی مسیحی برادری کے خلاف بھی انتقامی اقدامات کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔

’القدس ناقابل بحث موضوع‘ اسرائیلی کنیسٹ میں آج رائے شماری

اسرائیلی پارلیمنٹ [کنیسٹ] آج بدھ کو ایک نئے مسودہ قانون پر بحث کے بعد رائے شماری کررہی ہے۔ اس قانون کی منظوری کے بعد بیت المقدس کو فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے کسی بھی ایجنڈے سے خارج کردیا جائے گا۔

قبلہ اول کی بے حرمتی جاری، 162 یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز162یہودی آباد کار اور اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ جب کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران چھ سو یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

القدس مخالف امریکی منافقت کی کہانی، ٹرومین سے ٹرمپ تک!

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے امریکا اور اسرائیل کی پالیسی میں ہمیشہ یکسانیت رہی۔ القدس کے حوالے سےامریکی پالیسی اسرائیل نوازی پر مبنی رہی ہے۔

کیا ڈونلڈ ٹرمپ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیں گے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے پر غور کررہے ہیں۔

بیت المقدس میں فلسطینیوں کے چار مکانات کی مسماری کا اسرائیلی حکم

قابض اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر کے شمال میں واقع کفر عقب کے مقام پر مقامی فلسطینیوں کے چار گھرغیرقانونی قرار دے کر مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسجد اقصیٰ میں آمد کانٹوں سے بھرپور سفر!

بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی علاقوں سے فلسطینیوں کی بڑی تعداد روزانہ کی بنیاد پرنمازوں کی ادائی کے لیے مسجد اقصیٰ میں آنے کو اپنے لیے باعث سعادت سمجھتے ہیں مگریہ سعادت حاصل کرنے کے لیے فلسطینی نمازیوں کو خار دار سفر سے گذرنا پڑتا ہے۔ جگہ جگہ پر صہیونی فوج کی گشتی پارٹیاں، ناکے،اسرائیلی فوجی چوکیوں اور ان پر بندوقیں تانے خون خور صہیونی فوجی درند، اسرائیلی پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے اہلکار فلسطینی نمازیوں کی قبلہ اول میں آمد کے لیے کانٹوں سے کم نہیں۔