پنج شنبه 01/می/2025

مقبوضہ بیت المقدس

’قبلہ اول کو چھوڑ دیتا تو پیارے نبی کو کیا منہ دکھاتا‘

مسجد اقصیٰ کی حفاظت ایک عظیم الشان اور غیر معمولی اہمیت کی حامل ذمہ داری ہے۔ یہ ذمہ داری ادا کرنے والے فلسطینی اور دوسرے ملکوں کے محافظین صہیونی ریاست کی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرنے کے باوجود قبلہ اول سے جدا نہ ہونے کے عزم پر قائم رہے۔

اسرائیلی پولیس نے القدس میں چھاپا خانہ مسمار کر دیا، مشینری ضبط

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران بیت عنان کے مقام پر واقع ایک پریس[چھاپہ خانہ] مسمار کردیا۔ کارروائی سے قبل پریس سینٹر میں موجود مشینری اور کمپیوٹر قبضے میں لے لیے گئے۔

مسجد اقصیٰ کی مرمتی کمیٹی کا ایک عہدیدار ایک ہفتے کے لیے بے دخل

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کی تعمیرو مرمت کی ذمہ کمیٹی کے ایک سرکردہ عہدیدار کو ایک ہفتے کے لیے کام سے روک دیا۔

القدس: ایک اور فلسطینی تنظیم کو بلیک لسٹ کر دیا گیا

اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں اور ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کام کرنے والی ایک مقامی تنظیم کو خلاف قانون قرار دے کر اسے بند کردیا۔

بیت المقدس سے فلسطینیوں کی بے دخلی روکی جائے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں موجود فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے اور ان کی جبری بے دخلی کی پالیسی ترک کرے۔

’القدس کانفرنس‘ کے غیرملکی شرکاء سے اسرائیل کا توہین آمیز سلوک

حال ہی میں مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں منعقد ہونے والی ’انٹرنیشنل القدس کانفرنس‘ میں شرکت کرنے والے غیرملکی مندوبین کے ساتھ صہیونی حکام نے توہین آمیز سلوک کیا اور انہیں واپسی پر اللد ہوائی اڈے پر کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا گیا۔

عیسائیوں کے مذہبی تہوار پر القدس فوجی چھاؤنی میں تبدیل

اسرائیلی فوج اور پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے تمام اہم مقامات پر بھاری نفری تعینات کرکے شہر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔

یہودی مذہبی تہوار کی آڑ میں بیت المقدس فوجی چھاؤنی میں تبدیل

یہودیوں کے مذہبی تہوار ’ایسٹر‘ کی آمد پرصہیونی فوج نے بیت المقدس کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔

’E1‘القدس کوغرب اردن سے الگ کرنے کی خطرناک صہیونی اسکیم!

فلسطین کے باخبر ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت 15 مئی کو مقبوضہ بیت المقدس کے اطراف میں واقع کئی اہم علاقوں پر مشتمل’E1‘ اسکیم پر عمل درآمد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

بیت المقدس کےدو میاں بیوی اسرائیلی جیل سے رہا، بیٹا گرفتار

اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت کے حکم پرزیرحراست دو میاں بیوی کو جیل سے رہا کرنے کے بعد انہیں پانچ روز تک گھر میں نظر بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسری جانب قابض فوج نے ان کے بیٹے کی حراست میں مزید توسیع کا حکم دیا ہے۔