جمعه 02/می/2025

مقبوضہ بیت المقدس

یہودیوں کے مذہبی تہوار پر 420 غاصب صہیونی قبلہ اول میں داخل

یہودیوں کے مذہبی تہوار ’عید العرش‘ کے موقع پر سیکڑوں یہودی آباد کار کل منگل کو قبلہ اول میں داخل ہوئے۔ کل منگل کو420 یہودی آباد کار اور اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں بیت المقدس سے 6 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران چھ فلسطینی شہریوں کوحراست میں لینے کے بعد جیل میں ڈال دیا۔

یہودی تہوار’عرش‘ پر 100 ملکوں کے انجیلی عیسائیوں کی القدس آمد

اسرائیل کے عبرانی اخبار’یسرائیل ھیوم‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا بھر سے 15 ہزار انجیلی مسیحی یہودیوں کے مذہبی تہوار’عُرش‘ میں شرکت کےلیے مقبوضہ بیت المقدس پہنچ رہے ہیں۔ یہ انجیلی عیسائی 100 ملکوں سے عبرانی ریاست کے 70 سال پورے ہونے کی مناسبت سے جمع ہو رہے ہیں۔

دُنیا جان لے فلسطین ’بکاؤ مال‘ نہیں: عیسائی رہ نما

فلسطین کے سرکردہ عیسائی رہ نما اور رومن آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ عطا اللہ حنا نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم امریکا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے سر نہیں جھکائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم نے آج تک اپنے اصولی مطالبات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے پیش کردہ نام نہاد امن تجویز ’صدی کی ڈیل‘ ایک منحوس اسکیم ہے جو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہوگی۔

بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر سے دو ماہ قبل کے ایک واقعے کی آڑ میں 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان گولیوں سے چھلنی کردیا

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک نہتے فلسطینی نوجوان کو بے رحمی کے ساتھ گولیاں مار کر شہید کردیا۔

بم کی افواہ پر اسرائیل نے بیت المقدس میں شاپنگ مال خالی کرا دیا

قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں موجود ایک کاروباری کو بم کی موجودگی کے شبے میں خالی کردیا۔

اسرائیلی پولیس نے فلسطینی بچی اسپتال لے جانے والی ایمبولینس روک لی

فلسطینیوں کے خلاف صہییونی ریاست کے نسل پرستانہ مظاہر آئے روز دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ایسا ہی ایک تازہ واقعہ گذشتہ روز مشرقی بیت المقدس میں دیکھنے میں آیا جب قابض اسرائیلی پولیس نے ایک شدید بیمار فلسطینی بچی کو اسپتال لے جانے والی ایمبولینس کو روک لیا۔

بیت المقدس تاریخ کے خطرناک دور سے گذر رہا ہے: احمد عطون

بیت المقدس سے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کے ٹکٹ پر فلسطینی پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہونے کی پاداش میں بیت المقدس سے بے دخل فلسطینی سیاست دان احمد عطون نے کہا ہے کہ بیت المقدس تاریخ کے خطرناک دور سے گذر رہا ہے۔

مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی فوجی کیمپ پر بم حملہ

فلسطین کے مقبوضہ مشرقی المقدس میں ابو دیس کے مقام پر نامعلوم فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کے ایک کیمپ پائپ بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں کیمپ میں فوجیوں کی دوڑیں لگ گئیں تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔