پنج شنبه 01/می/2025

مقبوضہ بیت المقدس

فلسطین کےسرکردہ مذہبی رہ نما الشیخ جمیل حمامی انتقال کرگئے

کل بہ روز اتوار مقبوضہ بیت المقدس میں سپریم اسلامی کونسل کے رکن الشیخ جمیل حمامی طویل علالت کے باعث 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں کے اندر 13 مزاحمتی کارروائیاں

مغربی کنارے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں اور مزاحمت کی 13 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جس کے نتیجے میں قابض فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

مسلم ۔مسیحی کمیٹی کا یروشلم کو فلسطینیوں سے خالی کرنےپر انتباہ

یروشلم اور مقدس مقامات کی حمایت کے لیے اسلامی کرسچن آرگنائزیشن نےاسرئیل کے نئے آباد کاری کے منصوبے کے خطرے سے خبردار کیا ہے جس کی قابض حکام نے حال ہی میں منظوری دی تھی۔ اس منصوبے کی لاگت ایک ارب شیکل لگائی گئی ہے۔

بائیکاٹ اسرائیل موومنٹ: ہم نے یروشلم میں دوستی میلہ ناکام بنا دیا

بائیکاٹ، ڈیویسٹمنٹ اینڈ سینکشنز موومنٹ (BDS) نے کہا ہے کہ بائیکاٹ تحریک اس اگست میں مقبوضہ شہر یروشلم میں ہونے والے میوزک فیسٹیول کو ناکام بنانے میں کامیاب رہ ہےاور یہ اس کی ایک نئی اور بڑی کامیابی ہے۔

اسرائیلی ریاستی جبر،فلسطینی خاندان اپنے ہاتھوں اپنے مکان مسماری مجبور

صیہونی قابض فوج نے کل جمعرات کی شام مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور ان کی املاک پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

اسرائیلی فوج کی سکیورٹی میں 266یہودیوں کا قبلہ اول پردھاوا

کل اتوار کو صبح قابض صہیونی فوج نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ بعد ازاں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے اسرائیلی پولیس اور فوج کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔

برکس کانفرنس میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ

جمعرات کو برکس سربراہی کانفرنس جو جمہوریہ جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا میں منعقد کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا گیا ہے جس کا دارالحکومت یروشلم ہو۔

اسرائیلی فوج فوج کا مسجد اقصیٰ پر چھاپہ، دو حقیقی بھائی گرفتار

اسرائیلی قابض فوج نے کل اتوار کومسجد اقصیٰ پر چھاپے کے دوران دو حقیقی بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔

رواں سال کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 3866 فلسطینی گرفتار

فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس میں رواں سال 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران مغربی کنارے اور یروشلم میں اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوح 3866 فلسطینی گرفتار ہوئے۔ ان میں 568 بچے اور 72 خواتین شامل ہیں۔

’فلسطینیوں کو سنگین جرائم پر آواز اٹھانے کی سزا دے جا رہی ہے’

یروشلم میں اسلامی اوقاف کے ڈپٹی ڈائریکٹر الشیخ ناجح بکیرات نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی ریست بیت المقدس کے باشندوں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی اور جرائم پرآواز اٹھانے کے پاداش میں انہیں بیت المقدس سےنکال باہر کرنا چاہتا ہے۔