جمعه 02/می/2025

مقبوضہ بیت المقدس

اسرائیل نے محکمہ اوقاف کے تین ملازمین کو قبلہ اول میں داخلے سے روک دیا

قابض صہیونی پولیس نے فلسطینی محکمہ اوقاف کے تین ملازمین کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنےکا حکم دیتے ہوئے خود کو حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

ستمبر میں 5200 یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاوے

یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ القدس مرکز کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2018ء کو 5200 یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کے اشتعال انگیز اقدام کا ارتکاب کیا۔

القدس میں امدادی آپریشن بند کرنا اسرائیل کا انتقامی اقدام ہوگا: اونروا

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی 'ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی' اونروا نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایجنسی کے امدادی آپریشن بند کرنے اور امدادی ادارے کےکارکنوں کو نکال باہر کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔ اونروا کا کہنا ہے کہ القدس میں ایجنسی کے امدادی آپریشن بند کرنے کا اسرائیلی فیصلہ سوچی سمجھی انتقامی کارروائی سمجھا جائے گا۔

بیت المقدس: تاریخی املاک پر یہودی آبادکاروں کا قبضہ

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں یہودی مافیا کے ایک گروپ نے پولیس کی معاونت سے پرانے بیت المقدس میں ’عقبہ درویش‘ نامی ایک تاریخی عمارت پر قبضہ کرلیا۔

اسرائیلی فوج کا غرب اردن اور القدس میں کریک ڈائون،15 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 15 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کےبعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

یہودی اشرار کا دیوار براق اور پرانے بیت المقدس میں اشتعال انگیز مارچ

یہودی آباد کاروں کی جانب سے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں اشتعال انگیز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انتفاضہ القدس کےآغاز سے اب تک 4105 فلسطینیوں کوانتظامی قید کی سزائیں

فلسطین میں انسانی حقوق کے سرکاری ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر 2015ء کو فلسطین میں شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ کے آغاز سے اب تک قابض صہیونی حکام نے 4105 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں سنائیں۔

مسجد اقصیٰ کے تقدس صہیونی مذہبی جارحیت کا سامنا ہے:الکسوانی

مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر اور سرکردہ عالم دین الشیخ عمر الکسوانی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے قبلہ اول اور اس کے تمام اہم مقامات کو غاصب اور شرپسند یہودیوں کے لیے مباح قرار دے رکھا ہے۔

تلمودی عبادات کے لیے ہزاروں یہودی مقام براق میں داخل

آج بدھ کو ہزاروں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے تاریخی مقام ’دیوار براق‘ کے سامنے جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات اور دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر یہودی اشرار کو پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

بیت المقدس کی شناخت مٹانے کی سازش کی جا رہی ہے: شاہ عبداللہ دوم

اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ بیت المقدس کا تاریخی، عرب اور اسلامی تشخص مٹانے کی منظم سازش کی جا رہی ہے۔ اردن ان سازشوں کا بھرپور مقابلہ کرے گا۔