شنبه 03/می/2025

مقبوضہ بیت المقدس

5 فلسطینی خاندانوں کو مکان یہودیوں کے حوالے کرنے کا حکم

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں 5 فلسطینی خاندانوں کو مکان خالی کرنے اور اسے غاصب صہیونیوں کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی اخبار "الخان الاحمر” کے خلاف اشتعال انگیزی میں پیش پیش

اسرائیلی حکومت اور انتہا پسند تنظیموں کے بعد صہیونی ریاست کا میڈیا بھی مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے "الخان الاحمر" میں فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی اشتعال انگیز مہم میں پیش پیش ہے۔

ٹریفک حادثے میں پانچ اسرائیلی فوجی شدید زخمی

قابض اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی سنہ 1948ء کےمقبوضہ فلسطینی علاقے میں ٹریفک حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار پانچ اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔

شہید فلسطینی کا جسد خاکی ڈیڑھ ماہ بعد ورثاء کے حوالے

قابض صہیونی فوج نے ڈیڑھ ماہ قبل شہید کیے گئے ایک فلسطینی کا جسد خاکی اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔

‘فلسطینی املاک کے سودے بازوں کو امریکا بھیجناسنگین جرم ہے’

فلسطین تجزیہ نگار اور ماہر قانون نے کہا ہے کہ بیت المقدس کی فلسطینی املاک صہیونیوں کو فروخت کرنے والے مجرموں کو امریکا کے کہنے پر رہا کرنا اور انہیں امریکا بھیجنے کی کوشش قانونی جرم ہوگا۔

صہیونی ریاست کا بیت المقدس میں اذان پر پابندی کا نیا منصوبہ طشت ازبام

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 2 نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں مساجد میں اذان پر پابندی کا نیا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ سمیت تمام دیگر مساجد میں لائوڈ اسپیکر پراذان دینے یا اس کی آواز کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

الشیخ راید صلاح کو ام الفحم میں ان کے گھر پر نظر بند کر دیا گیا

اسرائیل کی ایک مجسٹریٹ عدالت کے حکم پر بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح کو کفر قنا سے ام الفحم میں ان کی رہائش گاہ پرمنتقل کرنے کے بعد گھر پر نظر بند کر دیا گیا ہے۔

بیت المقدس: گرجا گھر میں آتش زدگی، 90 سالہ راھبہ جاں بحق

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک روسی گرجا گھر میں ہونے والی آتش زدگی کے نتیجے میں ایک 90 سالہ راھبہ جل کر ہلاک ہوگئی۔

بیت المقدس سے گرفتار دو خواتین کے قبلہ اول میں داخلے پر پابندی

اسرائیلی پولیس نے ایک ہفتہ قبل حراست میں لی گئی دو فلسطینی خواتین کو مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی کی شرط پر رہا کر دیا گیا۔

بیت المقدس سے گرفتار کیے گئے 13 فلسطینی اسرائیلی جیل سے رہا

اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت کے حکم پر مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 13 فلسطینیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔