شنبه 03/می/2025

مقبوضہ بیت المقدس

اسرائیلی فوج کے القدس میں دھاوے، شہید کے بینر اور پوسٹر پھاڑ ڈالے

گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مقبوضہ بیت المقدس میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور شہید فلسطینی فارس بارود کی شہادت کے حوالے سے لگائے گئے بینرز اور پوسٹر پھاڑ ڈالے۔

بیت المقدس میں یہودی آباد کار خاتون کی لاش برآمد

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے حرجیہ کے مقام سے ایک خاتون یہودی آبادکار کی لاش قبضے میں لی ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک خاتون کی لاش قبضے میں لینے کے بعد چار فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے جن پرخاتون کو قتل کرنے کا شبہ ہے۔

اسرائیل نے القدس میں یہودیوں کے لیے 13 مکانات کی تعمیر کی منظوری دے دی

قابض صہیونی ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر یہودی آباد کاروں کے لیے 13 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

اسرائیلی پولیس نے شہید فلسطینی کا جسد خاکی ورثاء کے حوالے کر دیا

اسرائیلی پولیس نے شہید کیے گئے فلسطینی نوجوان کا جسد خاکی نام نہاد پوسٹ مارٹم کی آڑ میں چیر پھاڑ کرنے کے بعد اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔

اسرائیلی پولیس نےالقدس میں تعاقب کے بعد فلسطینی نوجوان شہید کر دیا

اسرائیلی پولیس نے ایک جعلی پولیس مقابلے میں نہتے فلسطینی شہری کی گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے اسے گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

بیت المقدس شدید خطرات سے دوچار ہے: عیسائی پادری

فلسطین میں رومن آرتھوڈوکس چرچ کے پادری اور عیسائی برادری کے سینیر رہ نما بشپ عطا اللہ حنا نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس شدید خطرات سے دوچار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی منظم منصوبہ بندی کے تحت القدس کو یہودیانے کی سازشوں میں مصروف ہے اور عالمی برادری اسرائیلی جارحیت پر خاموش تماشائی ہے۔

گھروں سے بے دخلی، القدس کے فلسطینی اسرائیل کے خلاف سڑکوں پر

قابض صہیونی حکام کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں بے دخلی اور مکانات مسماری کے خلاف فلسطینی شہری سراپا احتجاج ہیں۔ جمعہ کے روز القدس میں الشیخ جراح کے مقام پر سیکڑوں فلسطینیوں نے سڑکوں پر نکل کر مکانات مسماری اور گھروں سے بے دخلی کے خلاف احتجاج کیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجی چوکی پر پٹرول بموں سے حملہ

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہرمیں فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی ایک چوکی پر پٹرول بم سے حملہ کرنے کے بعد بہ حفاظت فرار ہوگئے۔

اسرائیل کا بیت المقدس میں تاریخی مقام کی مسماری کا منصوبہ

قابض صہیونی ریاست نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں 70 سال قبل قبضے میں لیا تاریخی عرب مقام مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیتن یاھو کی’فیس گراڈ’ممالک کے سربراہان کے ساتھ القدس میں ملاقات متوقع

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ 'فیس گراڈ' ممالک کے سربراہوں سے مقبوضہ بیت المقدس میں ملاقات کریں گے۔ ڈیڑھ سال میں یہ دوسری سربراہ ملاقات ہے۔