شنبه 03/می/2025

مقبوضہ بیت المقدس

بیت المقدس: اپریل میں اسرائیلی حکام کے ہاتھوں 51 فلسطینی املاک مسمار

بیت المقدس میں وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل 2019ء کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی املاک کی مسماری کا سلسلہ جاری رکھا جس میں رہائشی اور کمرشل املاک میں 51 املام مسمار کیں۔

غرب اردن اور بیت المقدس نئی صہیونی حکومت کی توجہ کے مرکز کیوں؟

اسرائیل میں‌ 9 اپریل کو ہونے والے کنیسٹ کے چنائو کے بعد کے بعد حکومت کی تشکیل کے لیے صہیونی انتہیا پسندوں کی جوڑ توڑ جاری ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کی انتہا پسند جماعتوں نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو حکومت میں شمولیت کے بدلے اپنی شرائط پیش کی ہیں۔ انتہا پسند جماعتوں کی شرائط کے اہم نکات میں غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کو بنیادی اور مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

یہودی مذہبی تہوار کی آڑ میں پرانے بیت المقدس میں‌ بھاری نفری تعینات

قابض صہیونی فوج اور پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے اندرون شہر میں‌ بھاری نفری تعینات کرکے شہر کو سیل کردیا ہے۔ یہ پیش رفت اسرائیل میں‌منائے جانے والے مذہبی تہوار'ایسٹر' کے موقع پر سامنےآئی ہے۔

عالمی برادری قبلہ اول کے خلاف صہیونی ریشہ دوانیوں کا نوٹس لے: قطر

قطر نے قبلہ اول کے خلاف جاری صہیونی سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے قبلہ اول کے دفاع کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

جامع مزاحمت دفاع القدس کے لیے ‘بہترین آپشن’ ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے مرکزی رہ نما عبدالرحمان شدید نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آبادکاروں کی یلغار اور مسجد ابراہیمی کی بار بار بندش کا مقابلہ فلسطینیوں کی متحد اور جامع مزاحمت سے ہی کیا جاسکتا ہے۔

"غرب اردن” کا الحاق اور اسرائیل کا تاریک مستقبل!!!

اسرائیل میں 9 اپریل کو ہونے والے کنیسٹ کےانتخابات میں ایک بار پھرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چہتےبنجمن نیتن یاھو نے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے جس کے بعد آنے والےدنوں میں صہیونی ریاست کی سیاسی صورت حال واضح‌ہوگئی ہے کہ آنے والےدونوں میں حکومت نیتن یاھو، ان کی جماعت لیکوڈ اور دیگر انتہا پسند ہی بنائیں گے۔

القدس کے نام پر اردن میں 6 کلو میٹر طویل مشعل بردار ریلی

اردن میں مقامی شہریوں اور فلسطینی کاز کی حمایت کرنے والے کارکنوں نے "القدس عربیہ" کے عنوان سے 6 کلو میٹر طویل ایک ریلی نکالی۔

القدس: اسرائیلی حکام فٹ بال گرائونڈ بند کر دیا، ٹیم کے داخلے پر پابندی

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں فٹ بال گرائونڈ بند کرنے کے بعد القدس کی مقامی فلسطینی فٹ بال ٹیم کو وہاں جانےسے روک دیا۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی شہری کو 30 ماہ قید کی سزا

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی 28 سالہ فلسطینی ابراہیم محمد عودہ درباس کو 30 ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ درباس کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے العیساویہ سے ہے۔

اسرائیل کی عبرانی یونیورسٹی میں فوجی اڈے کی موجودگی کاانکشاف

اسرائیل کے ایک موقر اخبار 'ہارٹز' نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ القدس میں قائم صہیونی عبرانی یونیورسٹی میں ایک فوجی اڈہ قائم کیا گیا ہے۔