جمعه 02/می/2025

مقبوضہ بیت المقدس

اسیران کمیشن کی تین سالہ بچے کی طلبی پر اسرائیلی پولیس پر شدید تنقید

فلسطینی اسیران اور اپنی سزا پوری کرنے والے اسیران کے کمیشن نے بیت المقدس میں تین سالہ بچےکو تفتیش کے لیے طلب کرنے پر قابض اسرائیلی پولیس کو شدید تفتیش کا نشانہ بنایا۔

اسرائیلی پولیس کا العیسویہ میں فلسطینی شہری پر گھر میں گھس کر تشدد

قابض اسرائیلی پولیس نے العیسویہ ضلعے میں فلسطینی نوجوان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کے دوران فلسطینی نوجوان کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

جامعہ الازھر کی بیت المقدس میں گھروں کی مسماری کی شدید مذمت

مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر نے فلسطین کے تاریخی شہر بیت المقدس میں صور باھر کی وادی الحمص کالونی میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔ عالمی درسگاہ کا کہنا ہے کہ بیت المقدس اور فلسطین کے اسلامی اور عرب تشخص کو مسخ‌ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بیت المقدس میں یہودی آباد کار نے فلسطینی نوجوان گاڑی تلے روند ڈالا

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک یہودی آباد کار نے جمعرات کو شہر میں ایک فلسطینی شہری کو اپنی گاڑی تلے روند کر زخمی کرڈالا۔

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے دو فلسطینی بچے اغوا کر لیے

قابض اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس سے دو فلسطینی بچے اغوا کر لیے۔

قدیم القدس یونیسکو کی ‘خطرے سے دوچار’ مقامات کی فہرست میں بدستور شامل

اقوام متحدہ کے ادارے برائے سائنس وثقافت 'یونیسکو' نے منگل کے روز منظور کردہ ایک قرارداد میں قدیم القدس شہر اور اس کی دیواروں کو خطرے سے دوچار عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل رکھا ہے تاہم عالمی تنظیم نے 'المہد' گرجا گھر اور بیت لحم میں 'الحجاج روڈ' نامی ایک سرنگ کو خطرے سے دوچار مقامات کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

اسرائیلی عدالت نے 16 مکانات کی مسماری کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے مقبوضہ بیت المقدس میں صور باھراور وادی الحمص کالونی میں 16 املاک کی مسماری روکنے کے لیے فلسطینیوں کی طرف سے دائر کردہ درخواست مسترد کر دی ہے۔

نسل پرست اسرائیل، فلسطینی اپنا مکان خود مسمار کرنے پر مجبور

قابض صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کو جبرا اپنے گھر مسمار کرانے کی ظالمانہ اور نسل پرستانہ پالیسی جاری ہے۔ صہیونی ریاست کے جبرو تشدد سے بیت المقدس کا ایک فلسطینی خاندان اپنے ہاتھوں اپنا مکان مسمار کرنے پر مجبور ہوگیا۔

مسماری کی دھمکی کا سامنا کرنے والے مکانات پر فلسطینیوں کی نماز جمعہ

قابض صہیونی ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں پر مزید عرصہ حیات تنگ کرتے ہوئے انہیں شہر سے نکالنے کے ظالمانہ منصوبے کے تحت 21 دنوں کے اندر اندر 100 فلسطینیوں کو اپنے مکانات خود مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی شہریوں‌ نے مکانات مسماری کےخلاف احتجاج شروع کیا ہے۔ گھروں‌ کی مسماری کے خلاف گذشتہ روز القدس میں صور باھر کے مقام پر فلسطینیوں‌ نے نماز جمعہ ادا کی۔

21 دن میں القدس کے 100 فلسطینی خاندانوں کو مکانات مسماری کا حکم

قابض صہیونی ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں پر مزید عرصہ حیات تنگ کرتے ہوئے انہیں شہر سے نکالنے کے ظالمانہ منصوبے کے تحت 21 دنوں کے اندر اندر 100 فلسطینیوں کو اپنے مکانات خود مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔