جمعه 02/می/2025

مقبوضہ بیت المقدس

سال 2019ء، القدس میں 7 فلسطینی شہید، 355 قبلہ اول سے بے دخل

حسب سابق بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رہا۔ گذشتہ برس بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں 7 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔ سیکڑوں کو گرفتار کیا گیا اور 355 فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی سے محروم کیا گیا۔

دسمبر کے دوران القدس میں اسرائیل کی انسانی حقوق کی 500 خلاف ورزیاں

انسانی حقوق کےلیے کام کرنے والے ایک گروپ نے بتایا ہے کہ دسمبر 2019ء کے دوران قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں مقبوضہ بیت المقدس میں انسانی حقوق کی 500 خلاف ورزیاں کی گئیں۔

اسرائیل نے بیت المقدس میں انتخابات کی فلسطینی درخواست نظرانداز کردی

قابض صہیونی ریاست نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے انعقاد کی اجازت دینے کا مطالبہ نظرانداز کردیا ہے۔

اسرائیلی بلدیہ نےبیت المقدس میں دیہاتوں میں مکانات مسمار کر دئیے

اسرائیلی بلڈوزروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مشرق میں وادی الہندی اور ابو نوار کے دیہاتوں میں فلسطینیوں کے چار مکان اور زرعی رقبے کو مسمار کر دیا۔

شمالی بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے دھاوے کے بعد تصادم

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے الرام میں ہفتے کی شام اسرائیلی فوج کے دھاووں کے بعد قابض فوج اور فلسطینی آبادی میں تصادم ہوا۔

مسجد اقصیٰ کی 144 دونم زمین اور اس کی فضاء پر صرف مسلمانوں کا حق

اسلامی اوقاف اور مسجد اقصیٰ کے امور نے جمعہ کے روز اپنے اس مؤقف کو ایک بار پھر دہرایا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی 144 دونم زمین اور اس کی فضاء پر مسلمانوں کے سوا کسی دوسرے ملک اور ملت کا کوئی حق نہیں۔

معمر فلسطینی رکن پارلیمنٹ کی اسرائیلی قید سے رہائی کا فیصلہ

اسرائیلی حکام نے 7 ماہ تک انتظامی قید میں رکھنے کے بعد بزرگ فلسطینی رہ نما 68 سالہ محمد ابو طیر کو جمعرات کے روز رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہیں آج شام رہا کر دیا جائے گا۔

اسرائیلی وزارت داخلہ نے چار سماجی کارکنون کو سفر سے روک دیا

اسرائیلی وزارت داخلہ نے دو خواتین سمیت مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے چار سماجی کارکنوں کو ایک ماہ کے لیے سفر سے روک دیا۔

اسرائیلی پولیس کا بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان پر سر عام وحشیانہ تشدد

قابض صہیونی پولیس نے جمعہ کو علی الصباح مقبوضہ بیت المقدس میں کے ایک نوجوان مرد کوالعیساویہ میں بے دردی سے حملہ کرنے کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے حراست میں لے لیا گیا۔

گھر گھر تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے 9 فلسطینی گرفتار کرلیے

قابض اسرائیلی فورسز نے پیر کے روز صبح سویرے نو فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرنے کےبعد تفتیش کے لیے حراستی مراکز منتقل کردیا ہے۔سوموار کو علی الصباح قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارے اور ان کے گھروں کی تلاشی لی۔ گھروں میں تلاشی کےدوران گھروں میں توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی گئی۔