جمعه 02/می/2025

مقبوضہ بیت المقدس

کرونا وائرس کی وجہ سے فلسطینی خاتون ہلاک، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہ وگئی

مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے سلوان کے ساتھ راس العامود میں کرونا وائرس کی وجہ سے فلسطینی خاتون ہلاک ہو گئی،جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

رمضان کے دوران مساجد بند رہیں گیں: مفتی اعظم

مقبوضہ بیت المقدس کے مفتی اعظم شیخ محمد حسین نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنےکی کوششوں کے طور پر رمضآن المبارک میں مساجد بند رہیں گیں۔

القدس میں کرونا کے 65 مریض، اسرائیل کی وباء پردہ ڈالنے کی کوشش

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کالونی میں کرونا کے مزید 19 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد القدس میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف فلسطینی انفارمیشن سینٹر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست القدس میں کرونا کی وباء پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔

بیت المقدس میں صہیونی فوج کا فلسطینی شہریوں پر تشدد ، متعدد گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

بھاری جرمانوں کے بعد تین فلسطینیوں کی اسرائیلی قید سے رہائی

قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس سے حراست میں لیے گئے تین فلسطینیوں کو پانچ ہزار شیکل جرمانہ وصول کرنے کے بعد رہا کردیا۔ یہ تینوں فلسطینی القدس کے نواحی علاقے سلوان میں ابو تایہ کالونی سے تعلق رکھتے ہیں۔

مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی آبادکاروں کے حملے میں تین فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح کے پاس صہیونی آبادکاروں نے تین فلسطینیوں پر انکے کام کی جگہ پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔

‘اسرائیل کرونا کی آڑ میں القدس میں اپنے مذموم عزائم کو آگےبڑھا رہا ہے’

فلسطینی قانون دان خالد زبارق نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کرونا وائرس کی آڑ میں مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی اپنی سازشوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے اندرون فلسطین کے فلسطینی باشندوں اور القدس کے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ سے اپنا تعلق ربط قائم رکھیں۔

بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اپیل

فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں بسنے والے فلسطینیوں نے بزرگ فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک کے امیر الشیخ راید صلاح کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے اور الشیخ راید صلاح کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کی مہمات میں حصہ لینے پر زور دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اسیر کی والدہ سمیت القدس سے چار فلسطینی گرفتار کر لیے

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسیر کی والدہ سمیت چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر اشتعال انگیز دھاوے جاری

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔