جمعه 02/می/2025

مقبوضہ بیت المقدس

القدس اور غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈائون

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے شہروں میں آج سوموار کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بچوں اور سابق اسیران سمیت متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیل کا القدس میں فلسطینیوں کو 200 املاک خالی کرنے کا نوٹس

قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں وادی الجوز کالونی میں رہائش پذیر فلسطینیوں کو صنعتی اور تجارتی نوعیت کی 200 املاک چند ماہ کے اندر اندر خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

اڑھائی ماہ کی بندش کے بعد قبلہ اول میں فلسطینیوں کی ایمان افروز حاضری

کرونا کی وبا کے نتیجے میں احتیاطی تدابیر کےطورپر 70 دن کی بندش کے بعد مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

القدس باشندوں نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی مداخلت مسترد کردی

مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں نے کرونا وائرس کی آڑ میں اسرائیلی حکومت اور فوج کی مسجد اقصیٰ کے معاملے میں مداخلت مسترد کر دی ہے۔

مسلمان ممالک کے علما کا دفاع قبلہ اول کے لیے اعلان جہاد کا مطالبہ

مسلمان اور عرب ممالک کے ممتاز علماء کرام نے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کو انسانی تاریخ کا سنگین جرم قراردیتے ہوئے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل دوستی سے باز رہیں۔ علماء نے مسلمان ملکوں پر زور دیا کہ وہ القدس اور مسجد اقصیٰ کے پنجہ یہود سے آزادی کے لیے جہاد کا اعلان کریں۔

القدس کو فراموش نہیں کریں گے، فلسطین جلد آزاد ہوگا:ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کبھی بھی مقبوضہ بیت المقدس کوفراموش نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ القدس زیادہ عرصے تک غاصبوں اور ظالموں کے قبضے میں نہیں رہے گا۔ القدس اور پورا فلسطین جلد آزادی کی منزل سے ہم کنار ہوں گے۔

اسلامی اوقاف کا عید کے بعد مسجد اقصیٰ نماز کے لیے کھولنے کا اعلان

فلسطینی محکمہ اوقاف اور اسلامی امور کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کے بعد مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے کھولنے کا میکا نزم تیار کیا جا رہا ہے۔

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی تلاشی مہم بچوں سمیت 13 روزہ دار گرفتار

قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں تلاشی کی مہم کے دوران 4 بچوں سمیت کم سے کم 13 فلسطینی روزہ دار حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز منتقل کر دیے۔

اپریل میں اسرائیلی فوج کے چھاپوں میں القدس سے 92 فلسطینی گرفتار

فلسطین میں کرونا وائرس کے خطرات کے باجود اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ ماہ اپریل میں قابض اسرائیلی فوج نے القدس سے 17 بچوں سمیت 92 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد زندانوں میں قید کیا۔

اسرائیلی فوج کا القدس میں عیسویہ قصبے پردھاوا، 5 فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرقی قصبے عیسویہ پر دھاوا بولا اور گھر گھر تلاشی کے دوران کم سے کم پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔