جمعه 02/می/2025

مقبوضہ بیت المقدس

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں دو فلسطینی املاک تباہ کر دیں

اسرائیلی فوجیوں نے بدھ کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف قصبوں میں دو فلسطینی عمارتیں تباہ کر دیں۔

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، چار فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کےگھروں میں گھس کر تلاشی کی آڑ میں توڑ پھوڑ اورلوٹ مار کی۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران چار فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسرائیلی رکاوٹوں کےباوجود 40 ہزار فلسطینیوں کامسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ

جمعہ کے روزاسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں اور پابندیوں کے باوجود جمعہ کو چالیس ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی۔

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے تین خواتین کو گرفتار کر لیا

قابض اسرائیلی پولیس نے منگل کی شام ذہنی معذور مقامی نوجوان کے قتل کے خلاف ہونے والے پر امن دھرنے میں شرکت کرنے والی خواتین کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اور ان میں سے تین خواتین کو گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی پولیس نے شہری کےبیت المقدس میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی

قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے شہری کے شہر میں داخل ہونے پر متعدد ماہ کی پابندی عائد کر دی۔

اسرائیل مسجد اقصیٰ کے مشرقی حصے پرقبضہ کرنا چاہتا ہے:عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور فلسطینی علما کونسل کے سربراہ الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست مسجد اقصیٰ کے مشرقی حصے اور باب الرحمۃ سے متصل مقام پرقبضے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

سال 2020ء میں گرفتاریوں میں 45 فی صد القدس سے کیے جانے کا انکشاف

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے تجزیہ نگار عبدالناصر فروانہ نے بتایا ہے کہ گذشتہ شب اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے 20 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطین میں ہونے والی گرفتاریوں کے واقعات میں 45 فی صد بیت المقدس میں پیش آئے۔

معذور فلسطینی کا صہیونی پولیس کے ہاتھوں سفاکانہ قتل، نئے شواہد

گذشتہ 30 مئی کو مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں ایک ذہنی معذور فلسطینی کے وحشیانہ اور بے رحمانہ قتل کے واقعے میں صہیونی اہلکاروں کے ملوث ہونے کے نئے شواہد سامنے آئے ہیں۔

اسرائیلی پولیس کا شہید ایاد الحلاق کے خاندانی گھر پر دھاوا

اسرائیلی پولیس نے جمعرات کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں وادی الجوز میں شہید فلسطینی ایاد الحلاق کے گھر اور انکے سوگ کے لیے نصب کیے خیمے پر دھاوا بول دیا۔

القدس کے اسلامی مقامات میں اردن کی پرستی کی حمایت جاری رکھیں گے ترکی

ترکی نے مقبوضہ بیت المقدس میں موجود مقدس مقامات کے دفاع کے حوالے سے اردن کے کردار کی تحسین کی ہے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ انقرہ کی حکومت القدس کے مقدس مقامات کے دفاع اور ان کی سرپرستی کے حوالے سے اردن کے کردار کی حمایت جاری رکھے گی۔