جمعه 02/می/2025

مقبوضہ بیت المقدس

مکانات مسماری کے خلاف القدس کے باشندوں‌کے ڈٹ جانے کا جرات مندانہ اقدام

قابض حکام مقبوضہ بیت المقدس کے عوام اور ان کی املاک کے خلاف بھرپور اور منظم مہم چلا رہے ہیں۔ مقدس شہر کو اپنے اصلی باشندوں سے خالی کرنے اور انہیں یہودی آباد کاروں کی جگہ بنانے کی کوشش میں شہر اصل تاریخ کو مسخ کیا جا رہا ہے.

قبلہ اول میں آتش زدگی سانحے کے51 سال، پس منظر اور دفاع کے تقاضے

اکیس اگست تاریخ انسانی کا وہ روز سیاہ ہے جس میں عالم انسانیت ایک ایسے ہولناک اور المناک لمحے سے گذری جب ایک جنونی یہودی دہشت گرد نے مسلمانوں کے قبلہ اول [مسجد اقصیٰ] کو آتش گیر مواد چھڑک کراسے نیست ونابود کرنے کی مذموم کوشش کی تھی۔

بیت المقدس: اسرائیلی حکام نے فلسطینی شہری سے زبردستی مکان مسمار کردیا

قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہری سے جبرا اسی کے ہاتھوں اس کا مکان مسمار کردیا۔

اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس میں باب العامود کے علاقے کو بند کر دیا

قابض اسرائیلی پولیس نے مبینہ طور پر مشکوک چیز کے ملنے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں باب العامود کے علاقے کو بند کر دیا اور فلسطینی شہریوں کے دونوں طرف آنے جانے پر پابندی عائد کر دی۔

مقبوضہ بیت المقدس میں تین مکانات مسمار

قابض اسرائیلی حکام نے بدھ کی صبح مقبوضہ بیت المقدس میں دو فلسطینی خاندانوں کے مکانات مسمار کر دئیے اور تیسرے خاندان کو خود مکان مسمار کرنے پر مجبور کیا۔

قابض صہیونی حکام کا فلسطینی خاندانوں کو مکانات مسمار کرنے کا حکم

قابض صہیونی حکام نے سوموار کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں سلوان قصبے میں دو فلسطینی خاندانوں کو اپنے مکانات مسمارکرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔

قابض صہیونی فوجیوں نے بیت المقدس میں فلسطینی کا مکان مسمار کر دیا

قابض اسرائیلی حکام نے بدھ کی دوپہر مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مشرق میں جبل المکبر میں فلسطینی شہری کا زیر تعمیر مکان مسمار کر دیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے مکانات اور دوکانیں مسمار کر دیں

قابض اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مکانات اور دوکانیں مسمار کر دیں۔

کرونا کیسز بڑھنے سے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ پھر متاثر

فلسطینی اراضی میں کرونا کی وبا کے دوبارہ پھیلنے کے بعد مسجد اقصیٰ میں ایک بار پھر جمعہ اور دیگر با جماعت نمازیں متاثر ہوئی ہیں۔ کل جمعہ کے روز مجموعی طور پر پندرہ ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

اسرائیلی پولیس کا العیسویہ پر دھاوا، مقامی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں

اسرائیلی پولیس فورس نے مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے العیسویہ میں عبید کے علاقے پر چھاپہ مارا اور اسے بند کردیا جس کے بعد پرتشدد جھڑپیں بھڑک اٹھی ۔