پنج شنبه 01/می/2025

مقبوضہ بیت المقدس

ڈائریکٹر اوقاف پر چھ ماہ کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی

اسرائیلی حکومت نے فلسطینی مذہبی امور میں کھلم کھلا مداخلت کرتے ہوئے القدس کے ڈپٹی ڈائریکٹر الشیخ ناجح بکیرات کو چھ ماہ کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عاید کی ہے۔

اسرائیل بیت المقدس میں 200 صنعتی عمارتیں تعمیر کرنے کی منظوری دے دی

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں وادی الجوز کے مقام پر صنعتی منصوبے کے تحت کارخانوں کے قیام کے لیے 200 عمارتیں‌ تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔

قابض صہیونی فوجیوں کی شعفاط پناہ گزین کیمپ میں مسماری کی کارواءیاں

قابض اسرائیلی حکام نے منگل کی صبح مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں شعفاط پناہ گزین کیمپ میں مسماری مہم کا آغاز کیا۔

صہیونی ریاست کا القدس کو یہودیانے کا لا متناہی ‘بائولا پن’

قابض اسرائیلی ریاست نے سنہ 1967ء کی جنگ میں بیت المقدس پر اپنا غاصبانہ فوجی تسلط قائم کیا۔ وہ دن اور آج کا دن القدس کو یہودیانے کے لیے صہیونی ریاست نے کوئی لمحہ ضائع نہیں کیا اور دن رات القدس کو یہودیانے، اسے ہراعتبار سے یہودیوں کا جدی پشتی اورمورثی شہر ثابت کرنے اور اس کے ایک ایک جزو پر قبضہ کرنے کے لیے تمام وسائل اور پوری ریاستی مشینری استعمال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

مسجد اقصیٰ سے دو نمازی گرفتار، تشدد سے درجنوں زخمی

گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے دو فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

فلسطین کا ‘اسد القدس’ خاندان صہیونی جبر کےسامنے عزم استقلال کا پیکر

بیت المقدس کے ایک فلسطینی خاندان 'اسد القدس' کی عزم استقلال کی داستان فلسطینی قوم میں ایک نظیر کے طور پر پیش کی جا رہی ہے۔ قربانیوں اور عزم و استقامت کی زندہ علامت سمجھے جانے والے اسد القدس خاندان نے بلا شبہ صہیونی دشمن کے سامنے استقامت اور قربانی کی لا زوال داستان رقم کی ہے۔

القدس میں‌جو کچھ ہو رہا ہے وہ مسجد اقصیٰ کے خلاف بہ بڑی سازش ہے: صبری

سپریم فلسطینی کمیٹی کے چیئرمین، مسجد اقصیٰ کے خطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں جو کچھ ان دنوں ہو رہا ہے وہ مسجد اقصیٰ کے خلاف ایک گھنائونی اور خطرناک سازش ہے۔

غرب اردن اور القدس میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، تلاشی اور لوٹ مار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ قابض فوج نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں کو گھروں ‌میں گھس کر ہراساں کیا اور ان پر تشدد کیا گیا۔

صہیونی حکام نے جبل المکبر میں چار فلسطینی خاندانوں کو بے گھر کر دیا

قابض صہیونی حکام نے جمعہ کے روز جبل المکبر میں زبردستی مکان مسمار کرنے پر مجبور کر کے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے متعدد خاندانوں کو بے گھر کر دیا۔

القدس کے فلسطینیوں سے مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے کمر بستہ ہونے کی اپیل

مقبوضہ بیت المقدس کی سپریم اسلامی کمیٹی نے پرانے بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں پر زور دیا ہے کہ وہ یہودی آباد کاروں کے دھاووں کی روک تھام اور ان کے مقابلے کے لیے قبلہ اول کے لیے رخت سفر باندھ لیں۔