پنج شنبه 01/می/2025

مقبوضہ بیت المقدس

‘مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کرنا خطرناک منصوبہ ہے’

القدس اور مسجد اقصی کے دفاع کے لیے کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے 'القدس فائونڈیشن' کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنا مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی ریاست کی بالادستی اور خود مختاری تسلیم کرنے کے مترادف ہے اور یہ ایک خطرناک منصوبہ ہے۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور فلسطینی نوجوان کو بے دردی کے ساتھ شہید کر دیا۔ قابض فوج نے فلسطینی نوجوان کو گولیاں مارنے اور شہید کرنے کو سند جواز فراہم کرنے کے لیے مشرقی بیت المقدس میں الزعیم چوکی پر اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھانے کا الزام عاید کیا ہے۔

"گیواٹ ہما ٹوز” القدس میں‌ یہودی آباد کاری کا خطرناک اسرائیلی منصوبہ

قابض سرائیلی حکومت مقبوضہ بیت المقدس میں "گیواٹ ہما ٹوز" کے نام سے ایک نیا اور خطرناک منصوبہ شروع کر رہی ہے۔ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے حوالے سے یہ ایک خطرناک پروگرام ہے جس کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس کو ایک دوسرے سے الگ کرنا ہے۔ اس منصوبے پرعمل درآمد کے بعد آزاد فلسطینی ریاست کا تصور مزید پیچیدہ ہوجائے گا اور القدس پر قابض ریاست کا تسلط مزید مستحکم ہوجائے گا۔

بیت المقدس کی بلند ترین کالونی ‘الطور’ کی مشکلات

بیت المقدس کے ایک ایک کونے پر غاصب صہیونیوں‌ نے فلسطینیوں پر طرح طرح کے عذاب مسلط کر رکھے ہیں۔ ان میں فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری اور جبری بے دخلی کے جرائم بھی نمایاں ہیں۔ بیت المقدس کے وہ تمام مقامات جو سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ان میں الطورکالونی بھی شامل ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین نے ایک رپورٹ میں الطور کالونی کو یہودیانے کی صہیونی سازشوں پر روشنی ڈالی ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں آبادکاروں کے 1257 مکانات کی تعمیر کا ٹینڈر جاری

قابض اسرائیلی حکام نے اتوار کے روز مشرقی بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے گھروں کے لئے 1،257 رہائشی یونٹوں کی تعمیر کا ٹینڈر جاری کیا۔

صباغ خاندان کو آٹھ دن میں گھر خالی کرنے کی مہلت

قابض اسرائیلی حکام نے صباغ (پانچ خاندانوں پر مشتمل) خاندان کو یہودی آباد کاروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے لئے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں واقع الشیخ جراح کے پڑوس میں اپنا گھر خالی کرنے کے لئے 24 نومبر تک کی مہلت دی ہے۔

لاپتا ہونے والے اسرائیلی فوجی کی القدس سے لاش بر آمد

اسرائیلی فوج نے دعویٰ‌کیا ہے کہ گذشتہ منگل کو لاپتا ہونے والے فوجی کو شمال مشرقی بیت المقدس میں حزما چوکی کےقریب مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصٰی کے مخطوطہ مرکز کے ڈائریکٹر کو اغوا کر لیا

قابض اسرائیلی پولیس نے بدھ کی شام مسجد اقصی کے مسودات کے مرکز کے ڈائریکٹر رضوان عمرو کو اغوا کرلیا۔

القدس میں‌تحریک فتح کے سیکرٹری جنرل کے غرب اردن میں داخلے پر پابندی

قابض صہیونی ریاست کے حکام نے تحریک فتح کے مقبوضہ بیت المقدس میں جماعت کے سیکرٹری جنرل شادی مطور کے غرب اردن میں داخلے پر پابندی عاید کر دی ہے۔ دوسری طرف تحریک فتح نے اس اقدام کو صہیونی ریاست کی غنڈہ گردی اور کھلی بدمعاشی قرار دیا ہے۔

اسرائیلی عدالت سے القدس کی سرکردہ فلسطینی خاتون کو ساڑھے چھ ماہ قید

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کی ایک سرکردہ سماجی اور سیاسی کارکن 52 سالہ وفا ابو جمعہ کو ساڑھے چھ ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ صہیونی عدالت کا کہنا ہے کہ وفا نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والے یہودیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔