
اسرائیلی فوج کا بیت المقدس میں ‘موبائل مسجد’ کو ہٹانے کا حکم
منگل-26-جنوری-2021
قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں الجیب کے مقام پر 'کاروان ٹریلر' میں بنائی گئی ایک موبائل مسجد کو وہاں سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ یہ مسجد الجیب کالونی کے فلسطینی مسلمانوں نے چند روز قبل تیار کی تھی۔ یہ ایک موبائل مسجد ہے جسے پہیوں کی مدد سے ایک سے دوسرے مقام پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔