پنج شنبه 01/می/2025

مقبوضہ بیت المقدس

اسرائیلی قابض پولیس کی فلسطینیوں پر چڑھائی

اسرائیلی قابض پولیس نے تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔ پولیس کا موقف ہے کہ یہ تینوں اہلکار فلسطینیوں کے ساتھ تصادم میں زخمی ہوئے ہیں۔ یہ تصادم یروشلم میں قائم شفعاط پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فورسز کے حملے کے نتیجے میں شروع ہوا تھا۔

آباد کاروں کی حفاظت کے لیے الشیخ جراح اسرائیلی فوجی چھاؤنی میں تبدیل

اتوار کی سہ پہراسرائیلی قابض افواج نے مقبوضہ بیت المقدس کے الشیخ جراح محلے میں اپنے حفاظتی اقدامات کو سخت کرتے ہوئے اسے ایک فوجی بیرک میں تبدیل کر دیا۔ یہ پیش رفت یہودی آباد کاروں اور مذہبی یہودیوں کے نام نہاد "شمعون الصدیق کے مقبرے" کے دورے کے موقع پردیکھی گئی۔

الشیخ جراح کے محاصرے کے لیے اسرائیل کے3 آباد کاری کے منصوبے

مقبوضہ بیت المقدس میں قابض میونسپلٹی تین آباد کاری کے منصوبے تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جن کا مقصد الشیخ جراح اور اس کے آس پاس آباد کاروں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے،اس میں ایک نئی رہائشی عمارت، سیٹلمنٹ یونٹس اور تجارتی عمارتوں کا قیام شامل ہے۔

فلسطینی خاتون قیدی اسراء جعابیص اسیری کے آٹھویں سال میں داخل

مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مشرق میں واقع جبل مکبر قصبے سے تعلق رکھنے والی زخمی قیدی اسراء جعابیص (38 سال) منگل کوقید کے مسلسل آٹھویں سال میں داخل ہوگئیں۔

فلسطینی نوجوان کو گردن میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا

اسرائیلی پولیس افسروں نے اٹھارہ فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا ۔ یہ واقعہ العزاریا ٹاون مقبوضہ یروشلم میں ہفتے کے روز پیش آیا ہے۔

مقبوضہ القدس: اسرائیلی فوج کی شیلنگ سے طالبات کا دم گھٹ گیا

مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبہ عناتا پر صہیونی فوج نے اتوار کے روز حملہ کردیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ شیلنگ کے باعث فلسطینی طالبات کادم گھٹ گیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے لیے پارک تعمیر کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی ضلعی کمیٹی برائے منصوبہ بندی و تعمیرات نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ یروشلم میں پہلے سے تعمیر کردہ یہودی بستی کے بسغات زئیف سے متصل قومی پارک کی تعمیر کرے گی۔ پارک کی تعمیر کے لیے مقبوضہ یروشلم کے شمال مشرق میں جگہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

مغربی کنارے اور القدس میں 24 گھنٹوں میں 22 مزاحمتی کارروائیاں

مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض فوج اور آباد کاروں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اسرائیلی حکومت کا غیر قانونی بستی جفعات بسانے کا منصوبہ

اسرائیلی حکومت اگلے ہفتے مقبوضہ بیت المقدس میں سینکڑوں آباد کاروں کے گھروں کی تعمیر کے نئے منصوبے کی منظوری دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مقبوضہ القدس میں آباد کاروں پر مشتمل مسلح ملیشیا قائم کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی قابض فوج ، اسرائیلی میونسپلٹی یروشلم اور یہودی آبادکاروں نے ایک مشترکہ منصوبے کے تحت اعلان کیا ہے کہ یہ تینوں یہودی آباد کاروں کے مسلح جتھے تشکیل دیں گے۔ اس فیصلے کا اعلان پیر کے روز سامنے آیا ہے۔