پنج شنبه 01/می/2025

مقبوضہ بیت المقدس

اسرائیل کی القدس کے عیساوی خاندان کے خلاف انتقامی پالیسی جاری

قابض اسرائیلی حکام نے بیت المقدس کے مزاحمتی "العیساوی" خاندان کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی پالیسی جاری رکھی ہوئی ہے۔ اس خاندان کے بیٹوں کو ان کی سرزمین اور مقدسات سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہیں شہر سے دور کیا جا رہا ہے اور خاندان کے افراد کو ایک دوسرے سے ملنےسے محروم رکھاجاتا ہے۔ یہ خاندان 30 سال سےاپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی بار بار گرفتاریوں کی وجہ سے ایک دوسرے سے ملنے سے محروم ہے۔

اسرائیلی فوج نے پانی کا ایک کنواں اور ی ایک زرعی گودام مسمار کردیا

کل سوموار کو اسرائیلی قابض افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ کے جنوب میں پانی کا ایک کنواں ملبہ ڈال کر بھر دیا اور مقبوضہ بیت المقدس میں ایک زرعی کمرے کو مسمار کر دیا۔

اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 13 سالہ فلسطینی بچہ بھی اغوا

قابض اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ یروشلم میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے 13 فلسطینی بچے کو اغوا کر لیا ہے۔

قابض اسرائیل کی مسجد اقصیٰ کی شناخت کرنے سازشوں پر انتباہ

نام نہاد یونین آف ٹیمپل آرگنائزیشن نے 23 جنوری کو آنے والے "فروری کے عبرانی مہینے" کے آغاز میں مسجد اقصیٰ پر ایک بڑے دھاوے کا اعلان کیا ہے۔

مسجدِ اقصیٰ سمیت متعدد مقامات پر جمعہ کے بڑے اجتماعات

مقبوضہ بیت المقدس کے قدیمی شہر کے دروازوں اور داخلی راستوں پر اسرائیلی پابندیوں کے باوجود 75000 نمازیوں نے مقدس مقام پر نمازِ جمعہ ادا کی۔

مغربی کنارہ، بیت المقدس میں اسرائیلی چھاپے، 15 فلسطینی شہری گرفتار

اسرائیلی قابض فوج نے گزشتہ رات اور آج صبح مغربی کنارے اور بیت المقدس میں چھاپوں کے دوران کم از کم 15 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

زیرعلاج فلسطینی قیدی بچے کو مٹھائی دینے والا ڈاکٹر برطرف

مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی ھداسا" اسپتال کی انتظامیہ نے ڈاکٹر احمد رسلان محاجنہ کوبرطرف کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ اس نے زخمی فلسطینی بچے محمد ابو قطیش کو اس وقت مٹھائی کا ایک ٹکڑا دیا تھا جب اسپتال میں اس کا علاج کیا جا رہا تھا۔ ابو قطیش کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا اور وہ اس وقت اسرائیلی پولیس کی تحویل میں تھا۔

پرانے بیت المقدس شہر میں چاقوکے حملے میں تین اسرائیلی فوجی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں کل جمعرات کی صبح چاقو سے حملے میں تین صیہونی فوجی زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور کو اسرائیلی قابض پولیس نے گولی مار کر شہید کر دیا۔

مقبوضہ یروشلم میں 135 نئے رہائشی یونٹوں کی تعمیر کا نیا منصوبہ

اسرائیلی قابض اتھارٹی یروشلم کے جراح محلے میں یہودی آباد کاروں کے لیے 135 نئے رہائشی یونٹس قائم کرے گی۔ یہ فیصلہ پیر کے روز سامنے لایا گیا ہے۔ یہودی آباد کاروں کی آباد کاری کا یہ منصوبہ مشرقی یروشلم سے متصل علاقے کے لیے بنایا گیا ہے۔

مغربی کنارے اور القدس میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 61 مزاحمتی کارروائیاں

ایک رپورٹ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 61 مزاحمتی کارروائیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ مزاحمتی کارروائیاں ایکا یسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب کل منگل کو اسرائیلی فوج نے نابلس اور رام اللہ میں چھ فلسطینی مزاحمتی کارکنوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔