پنج شنبه 01/می/2025

مغربی کنارہ

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 102 فلسطینی زیرحراست

قابض صہیونی افواج نے فلسطینی شہروں میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روز مرہ کی بنیاد پر جاری کریک ڈاؤن میں کم سے کم 102 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد خفیہ حراستی مراکز اور اذیت گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی،ایک ہفتے میں دو فلسطینی شہید 44 زخمی

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق’’اوچا‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہری شہید اور 44 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں 13 بچے بھی شامل ہیں۔

امریکا سے لائےگئے 220 یہودیوں کی فلسطین میں غیرقانونی آباد کاری

اسرائیلی حکومت کی جانب سے دنیا بھر سے یہودی آباد کاروں کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی آباد کاری کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی حکومت نے امریکا سے 220 یہودیوں کو فلسطینی علاقوں میں آباد کرنے کے لیے انہیں فلسطین منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیل نے پانی بند کردیا، فلسطینی روزہ دار بوند بوند کو ترسنے لگے

فلسطینی علاقوں کو پانی کی فراہمی کی ذمہ دار اسرائیلی کمپنی ’’میکروٹ‘‘ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہروں بالخصوص سلفیت اور اس کے مضافات کو پانی کی سپلائی اچانک بند کردی ہے جس کے نتیجے میں مقامی فلسطینی آبادی اور روزہ داروں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

غرب اردن: اسلامی جہاد کے رہ نما نے اپنے بیٹے کے قاتل کو معاف کر دیا

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے ایک مرکزی رہ نما اور ممتاز عالم دین الشیخ محمد جرادات نے چند روز قبل ایک خاندانی جھگڑے میں قتل ہونے والے اپنے بیٹے کے قاتل کو معاف کرتے ہوئے فریق مخالف کے ساتھ صلح کر لی۔

قابض اسرائیلی فورسز کی تلاشی کی مہمات، 15 فلسطینی زیرحراست

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں سوموار کے روز اسرائیلی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کی مہمات کے دوران کم سے کم 15 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد خفیہ حراستی مراکز منتقل کردیا گیاہے۔

2016ء کے آغاز سے آٹھ فلسطینی صحافیوں کے سفر پر اسرائیلی پابندی

قابض اسرائیلی فوج نے رواں سال کے دوران آٹھ فلسطینی صحافیوں کو 'سیکیورٹی خدشات' کی بناء پر فلسطین سے باہر سفر کرنے سے روک دیا ہے۔

نابلس: یہودی آبادکاروں کی حوارہ میں تلمودی رسومات کی ادائیگی

درجنوں یہودی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں حوارہ ناکے کے قریب جمع ہوکر سڑک پر ہی تلمودی مذہبی رسومات کی ادائیگی شروع کردی

یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں پر حملے تیز کردئیے

یہودی آبادکاروں نے مذہبی تہوار کی خوشیاں منانے کی آڑ میں فلسطنییوں اور ان کی املاک پر حملوں کا سلسلہ تیز کردیا۔

غرب اردن: تمام یہودی کالونیوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کا متنازع قانون

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیرقانون وانصاف نے پارلیمنٹ میں ایک نیا مسودہ قانون پیش کیا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہروں میں قائم تمام یہودی کالونیوں کو اسرائیل کا مستقل حصہ بنایا جائے اور ان کی متنازع حیثیت ختم کی جائے۔