پنج شنبه 01/می/2025

مغربی کنارہ

اسرائیلی صدر کا غرب اردن پر باقاعدہ قبضے پرغور پر زور

اسرائیلی صدر روف ریفلین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام علاقوں پر باضابطہ کنٹرول کے امکانات پر غور شروع کرے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن جاری، گرفتار فلسطینیوں کی تعداد 70 ہوگئی

فلسطین کے مقبوضہ غرب اردن اور بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج کی طرف سے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق تازہ چھاپوں میں صہیونی فوج کے ہاتھوں مزید 19 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے جب کہ دو روز سے جاری کریک ڈاؤن میں 70 سے زاید فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

صہیونی ریاست کی ابلاغی دہشت گردی،8 میڈیا ہاؤس بند کردیے گئے

فلسطینی قوم کی آزادی کے حق کو سلب کرنے والی صہیونی ریاست نے نام نہاد الزامات کے تحت فلسطین کے ابلاغی اداروں پر ایک نئی یلغار مسلط کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی فوج نے اسرائیل مخالف مواد نشر کرنے کے بھونڈے الزام کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے کے 8 میڈیا پروڈکشن ہاؤس بند کردیے ہیں۔

مذہبی تہوار،غرب اردن11 روز کے لیے اسرائیلی فوج کے حوالے

عبرانی سال نو اور یہودیوں کے مذہبی تہوار ’عید العرش‘ کی نام نہاد سرگرمیوں کی آڑ میں اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے تمام شہروں کو آئندہ گیارہ روز تک سیل کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، لڑکی سمیت 10 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج سوموار کو اسرائیلی فوج کے سرچ آپریشن میں مزید ایک درجن کے قریب فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے شہریوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

فلسطین میں یہودی آباد کاری کی پیشکشوں میں تین گنا اضافہ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے منصوبوں میں غیرمعمولی اضافے کے چونکا دینے والے اعدادو شمار سامنے آئے ہیں۔ فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال کی نسبت رواں سال کی پہلی ششماہی میں پچھلے سال کی نسبت یہودی توسیع پسندی کے منصوبوں کی پیشکشوں[ٹینڈرزکی طلبی اور اجرا] میں تین گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کا تشدد، متعدد شہری زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی پابندیوں کے خلاف نکالے گئے فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہروں پر قابض فوج نے وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

جنین: اسرائیلی فوج کا دیر ابو دعیف پر چھاپا، تلاشی

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین کے مشرقی قصبے دیر ابو دعیف پر چھاپا مارتے ہوئے قصبے سے باہر جانے والی ایک سڑک پر چیک پوائنٹ بنا دیا۔

عباس ملیشیا میں اسرائیلی فوج کی روح حلول کرگئی،12 شہری گرفتار

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت نام نہاد پولیس نے اسرائیلی فوج کی پیروی کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔ گذشتہ روز بھی عباس ملیشیا کی گھر گھر تلاشی کے دوران 12 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

صیہونی فوج کے ہاتھوں پانچ فلسطینی گرفتار، ایک پر پابندی لگادی

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں موجود مسلمانوں کے تیسرے سب سے مقدس مقام مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولتے ہوئے پانچ فلسطینیوں کو اغوا کرلیا اور ایک شخص کے مسجد میں داخلے پر پابندی لگا دی۔