چهارشنبه 30/آوریل/2025

مصر

مصر کا اسرائیل کے لیے فضائی سروس بحال کرنے پر غور

مصر ایئر کی ہولڈنگ کمپنی نے اعلان کیا کہ وہ (تل ابیب) کے لیے آپریٹنگ پروازوں کے آغاز پر غور کررہی ہے۔

مصرکی فلسطینی دھڑوں کو 16مارچ کو قاہرہ میں مذاکرات کی دعوت

مصر نے فلسطینی گروپوں کو قومی مکالمہ مکمل کرنے کے لیے 16 اور 17 مارچ کو قاہرہ آنے کی دعوت دی ہے۔ فلسطینی گروپوں کی مصر آمد آئندہ پیر کے روز ہو گی۔

فلسطینی اتھارٹی اور مصر میں گیس معاہدے کی تفصیلات سامنے لائی جائیں

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ‌ابو مرزوق نے حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی اور مصر کے درمیان غزہ میں گیس فیلڈ سے متعلق ہونے والے معاہدے کی تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ کو گیس کی فراہمی کے لیے فلسطینی اتھارٹی اور مصر میں معاہدہ

اتوار کے روز فلسطینی اتھارٹی اور مصرنے توانائی ، دولت اور قدرتی وسائل کے شعبے بالخصوص قدرتی گیس میں تعاون کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

مصر،اردن کا مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیےکوششیں تیز کرنے پر زور

مصر اور اردن نے مسئلہ فلسطین کے دیر پا اور منصفانہ حل کے لیے عالمی سطح پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ دونوں‌ بڑے عرب ملکوں ‌نے کہا ہے کہ قاہرہ اور عمان تنازع فلسطین کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے تحت حل کرنے اور فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان تعمیری اور بامقصد بات چیت کی بحالی پر زور دیتے ہیں تاکہ برسوں سے چلے آرہے اور دیرینہ تنازع کا کوئی حل نکالا جاسکے۔

مصر میں فلسطینی دھڑوں کےدرمیان مثبت ماحول میں مذاکرات

فلسطینی دھڑوں کے درمیان کل سوموار کے روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مصالحتی مذاکرات کا پہلا دور اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقعے پر تمام فلسطینی گروپوں کی قیادت میں خوش گوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔

مصر اور یورپی یونین کی مغربی کنارے میں آبادکاری کے منصوبے پر تشویش

مصر نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کے لئے 780 گھر تعمیر کرنے کے منصوبے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس عمل کو بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

یو این ملازمین کی تربیت پر مصری سفیر کی تعینات پر اسرائیل چراغ پا

اقوام متحدہ کی جانب سے مصر کے ایک سابق سفیر معتز احمد دین خلیل کو اقوام متحدہ کے عملے کو تربیت دینے کی ذمہ داری سونپے پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر گیلاد اردان نے 'یو این' سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اور عالمی ادارے کی بحالی کمیٹی کو مکتوبات ارسال کیے، جن میں کہا گیا ہے کہ مصری سفارت کار کو اقوام متحدہ کے عملے کی تربیت کی ذمہ داری کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ اسرائیلی سفیر نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ سابق مصری سفیر احمد دین خلیل 'انتہا پسندانہ' نظریات رکھتے ہیں۔

مصر نے غرب اردن میں 780 نئے یہودی مکانات کی تعمیر مسترد کر دی

عرب جمہوریہ مصر نے اسرائیلی حکام کی جانب سے مقبوضہ غرب اردن کے علاقے میں یہودی آبادکاروں کے لیے 780 نئے مکانات تعمیر کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف وزری قرار دیا۔

محمود عباس کی انتخابات سے متعلق مصر اور اردنی حکام کو بریفنگ

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کل اتوار کے روز غربِ اردن کے شہر رام اللہ میں مصر اور اردن کے انٹیلی جنس سربراہوں نے ملاقات کی ہے۔ صدر عباس نے دونوں عرب ممالک کے انٹیلی جنس چیفس کو فلسطینی علاقوں میں 14 سال کے بعد انتخابات منعقد کرانے کے منصوبے سے آگاہ کیا ہے۔