چهارشنبه 30/آوریل/2025

مصر

معزول مصری صدر محمد مرسی 20 سال قید کی حتمی سزا

مصر کی اپیل کورٹ نے معزول صدر محمد مرسی کو ایک دوسری عدالت کی طرف سے قصر الاتحادیہ کیس میں سنائی گئی بیس سال قید کی سزا برقرار رکھتے ہوئے انہیں بیس سال کے لیے پابند سلاسل رکھنے کا حکم دیا ہے۔

مصر:مسلح افراد کے حملے میں بریگیڈیئر ہلاک

کل ہفتے کے روز مصری دارالحکومت قاہرہ کے جنوب مغربی علاقے ’’دھشور‘‘ کے قریب ’’العبور‘‘ شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں فوج کا ایک بریگیڈیئر ہلاک اور اس کا محافظ ہلاک ہوگیا۔

مصری اخبار کا تحریک فتح کے دھڑوں میں محاذ آرائی ختم کرانے پر زور

مصر کے ایک کثیرالاشاعت عربی اخبار ’’الاھرام‘‘ نے فلسطین کی حکمراں جماعت ’فلسطین لبریشن موومنٹ‘[تحریک فتح] کےدو گروپوں میں بٹنے پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر محمود عباس پر زور دیا ہے کہ وہ تحریک فتح کے دو گروپوں کے درمیان جاری محاذ آرائی ختم کرائیں اور دونوں گروپوں میں صلح کرائیں۔

مصر کے ہاں زیرحراست سات فلسطینی حجاج کرام کو رہا کردیا گیا

مصری حکام نے چند روز قبل سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائی کے بعد فلسطین واپس لوٹتے ہوئے گرفتار کیے گئے سات فلسطین حجاج کرام کو رہا کردیا ہے۔

مصر نے غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ چار روز کے لیے کھول دی

فلسطینی وزارت داخلہ کے زیرانتظام بارڈر اور گذرگاہ امور کے شعبے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکام نے کل بدھ کو غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو اگلے چار روز کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

رفح گذرگاہ کھلنے کے بعد 783 فلسطینیوں کی بیرون ملک روانگی

فلسطینی محکمہ سرحدی امور وگذرگاہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ ہفتے کے روز مصری حکام کی طرف سے رفح گذرگاہ کھولے جانے کے بعد 8 بسوں کا قافلہ 783 مسافروں کو لے کر بیرون ملک روانہ ہوا ہے۔

مصرکا غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ دو روز کے لیے کھولنے کا اعلان

فلسطینی وزارت داخلہ کے زیرانتظام بارڈر اور گذرگاہ امور کے شعبے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکام نے کل ہفتے اور اتوار کو غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو دو روز کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

ترک اور مصری وزراء خارجہ کی وینز ویلا میں پہلی بار ملاقات

مصر کے وزیرخارجہ سامح شکری اور ان کے ترک ہم منصب مولود جاویش اوگلو نے کئی سال کے تعطل کے بعد ہفتے کے روز وینزویلا میں منعقدہ غیرجانب دار ممالک کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔ اس ملاقات کو دونوں ملکوں کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی میں نرمی کے معنوں میں لیا جا رہا ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ ترکی اور مصر دو طرفہ کشیدگی کم کرنے کے لیے اندر خانہ تیاری کر رہے ہیں۔

مصری صدر کی طرف سے عید پر 700 قیدیوں کی سزا معاف

مصر میں صدر عبدالفتاح السیسی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صدارتی فرمان کے ذریعے 700 قیدیوں کی سزا معاف کر دی جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔

مصر نے اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار اسرائیلی رہا کردیا

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ مصری حکام نے اسلحہ اور گولہ بارود سمیت پکڑے گئے ایک اسرائیلی کو رہا کردیا۔