چهارشنبه 30/آوریل/2025

مصر

مصری صدر نے فضائیہ اور نیوی کے سربراہ کو عہدوں سے ہٹا دیا

مصر کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے فضائیہ اور نیول فورس کے سربراہان کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر ان کی جگہ نئے فوجی عہدیداروں کا تقرر کیا گیا ہے۔

مصرنے غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ تین روز کے لیے کھول دی

فلسطینی وزارت داخلہ کے زیرانتظام بارڈر اور گذرگاہ امور کے شعبے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکام نے غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو آج سے تین روز کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

مصر غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے عاجلانہ اقدامات کرے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مصر ایک بار پھر پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرے۔

مصرکی جانب سے باضابطہ مذاکرات کی دعوت نہیں ملی:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے کہا ہے کہ مصرکی طرف سے باضابطہ طور پر مذاکرات کی دعوت نہیں ملی تاہم انہیں توقع ہے کہ جلد ہی مصری قیادت اس حوالے سے کوئی موثر فیصلہ کرے گی۔

مصر کا فلسطینی والی بال ٹیم کو ویزے دینے سے انکار

مصری حکومت نے فلسطینی قومی والی بال ٹیم کو اپنے ملک کے ویزے دینے سے انکار کر دیا ہے۔ فلسطینی والی بال ٹیم نے قاہرہ میں منعقدہ عرب والی بال چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے مصر روانہ ہونے کے لیے ویزوں کی درخواست دی گھی جسے مسترد کر دیا گیا ہے۔

رفح گذرگاہ پانچ روز تک کھولنے کے بعد دوبارہ بند کر دی گئی

مصری حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ پانچ روز تک دو طرفہ آمد و رفت کے لیے کھولے جانے کے بعد کل ہفتے کے روز دوبارہ بند کر دی ہے۔

عسکریت پسندوں کے حملوں میں دو ہفتوں میں تین مصری فوجی افسر ہلاک

مصری فوج نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز جزیرہ نما سینا میں مسلح افراد کے حملے میں ایک سینیر فوجی افسر ہلاک ہو گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد دو ہفتوں کے دوران شدت پسندوں کے حملوں میں ہلاک ہونے والے مصری فوجی افسروں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

غزہ کے تاجروں کے وفد کی مصرمیں کانفرنس میں شرکت کے لیے قاہرہ آمد

مصری حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کے تاجروں کا ایک وفد گذشتہ روز قاہرہ پہنچا ہے جہاں فلسطینی کاروباری شخصیات آج قاہرہ میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

مصر:مرشد عام کو عمر قید کی سزاء پر اخوان المسلمون کا شدید احتجاج

مصرکی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون نے جماعت کے زیرحراست مرشد عام کو ایک نام نہاد مقدمہ میں حتمی طور پرعمر قید اور جماعت کے 36 دیگر رہ نماؤں کو طویل قید کی سزائیں سنائے جانے پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔

مصر انسانی ہمدردی کے تحت رفح گذرگاہ مستقل طورپرکھول دے:فلسطینی رہ نما

فلسطین کے سرکردہ سیاسی اور سماجی رہ نما نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوام گذرگاہ رفح کو مستقبل بنیادوں پر کھول دے تاکہ سرحد کے دونوں طرف پھنسے ہزاروں فلسطینیوں کو سفر کی سہولت فراہم کی جا سکے۔