
‘مصر اور حماس کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کو تیار ہیں‘
اتوار-22-جنوری-2017
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ ان کی جماعت مصر کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے فروغ کی خواہاں ہے۔ مگر دو طرفہ تعلقات کی بہتری کے لیے قاہرہ کو اپنے موقف اور پالیسی میں تبدیلی لانا ہوگی۔ انہوں نے کہ فلسطینی قوم تحریک انتفاضہ سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ حماس اور فتح کےدرمیان مفاہمتی مساعی کےبارے میں الزھار کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت قومی مفاہمت کے لیے بہت زیادہ لچک کا مظاہرہ کرچکی ہے اور مفاہمت کو کامیاب بنانے کے لیے ہرممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔