چهارشنبه 30/آوریل/2025

مصر

صدرمحمود عباس کا دورہ مصر، صدر السیسی سے ملاقات

فلسطین اور مصر کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر محمود عباس ایک روزہ دورے پر کل مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

مصر میں پراسرار وائرس سے تین کم سن بچے جاں بحق

مصرمیں ایک پراسرار وباء نے ایک ہی خاندان کے تین بچوں کی جان لے لی۔ پراسرار بیماری کے نتیجے میں آٹھ افراد متاثر ہوئے ہیں جو اس وقت اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ دوسری جانب حکومت نے پراسرار وباء کی روک تھام کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

مظاہرین کا قتل عام، حسنی مبارک کو مصری عدالت سے کلین چٹ مل گئی

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک عدالت نے سابق مطلق العنان صدر حسنی مبارک کو 2011ء کے اوائل میں مظاہرین کی ہلاکتوں کے مقدمے میں برّی کردیا ہے۔

ہفتے کے روز رفح گذرگاہ ایک روز کے لیے کھولنے کا فیصلہ

فلسطینی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ مصرنے غزہ کی بین بین الاقوامی رفح کراسنگ آج ہفتے کے روز کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ رفح گذرگاہ کل ہفتے کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھلی رہے گی۔

سیکیورٹی خطرات، مصر سے اسرائیلی سفیر سمیت کئی عہدیدار واپس

برطانوی ذرائع ابلاغ نے مصری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قاہرہ میں متعین اسرائیلی سفیر سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر واپس چلے گئے ہیں۔ دوسری جانب قاہرہ وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسے قاہرہ سے اسرائیلی سفیر کو واپس بلائے جانے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مصر کے ساتھ حماس کے تعلقات بہ تدریج بہتر ہو رہے ہیں: الزھار

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سینیر رہ رنما ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ حماس اور برادر ملک مصر کے درمیان تعلقات میں بہ تدریج بہتری آ رہی ہے۔ قاہرہ نے غزہ اور مصر کی سرحد پر سیکیورٹی کے امور کی بہتری کا اعتراف کیا ہے۔

’افواہوں کے ذریعے حماس اور مصر میں فاصلے پیدا کرنے کی سازش ہو رہی ہے‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اخبارات میں شائع ہونے والی بعض خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مخصوص لابی حماس اور مصر کےدرمیان فاصلے پیدا کرنے کے لیے جھوٹی افواہیں پھیلا رہی ہے۔

رفح گذرگاہ چار روز کھلنے کے بعد دوبارہ بند، فلسطینی مسافر پریشان

مصر کی جانب سے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ چار روز کھولنے کے بعد دوبارہ بند کردی ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی مسافروں کو مسلسل پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔

ملاقاتیں جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ حماس کے وفد کا دورہ مصر اختتام پذیر

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس’ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل ھنیہ، ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق اور سیاسی شعبے کے رکن روحی مشتھی پر مشتمل جماعت کے وفد نے اپنا طویل دورہ مصر مکمل کرلیا ہے جس کے بعد حماس وفد غزہ پہنچ گیا ہے۔

مصر کے ساتھ اختلافات کا باب بند ہوچکا :موسیٰ ابو مرزوق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے برادر ملک مصر کے ساتھ اختلافات کا باب بند کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس ایسے کسی شخص کو پناہ نہیں دے گی جو مصر کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ثابت ہوگا۔