پنج شنبه 01/می/2025

مصر

مصر: قِبطیوں کی بس پر فائرنگ میں 26 افراد ہلاک

مصر کے جنوبی صوبے المنیا میں دہشت گردی کے تازہ ترین واقعے میں بچوں سمیت کم از کم 26 قِبطیوں کو فائرنگ کر کے موت کی نیند سلا دیا گیا۔ حملے میں 26 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں اکثر کی حالت تشویش ناک ہے۔

مصر،21 نیوز ویب سائیٹس تک رسائی بند کر دی گئی

مصری حکومت نے 21 آن لائن ویب سائیٹس تک رسائی معطل کردی ہے۔ مصر میں بندش کا شکار ہونے والے آن لائن ویب قطری پورٹلز میں مشہور ٹی وی چینل الجزیرہ کی ویب سائیٹ سمیت 21 آن لائن خبر گاہیں شامل ہیں۔

مصر کی فوجی عدالت سےعالم دین سمیت تین افراد کو موت کی سزا

مصر کی ایک فوجی عدالت نے گذشتہ روز اخوان المسلمون کے رہ نما اور معروف مذہبی لیڈر وجدی غنیم کو ان کی عدم موجودگی میں سزائےموت کا حکم دیا ہے۔ اس کیس میں ان کے ساتھ دو دوسرے رہ نماؤں کو بھی پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔

فلسطین کا مصرسے غزہ کی رفح گذرگاہ کو کھولنے کا مطالبہ

فلسطینی حکومت نے ایک بار پھرمصری حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ رفح گذرگاہ کو کھولنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرے۔

مصر بتائے کے غزہ کے چار مغوی شہری کہاں ہیں:ایچ آر ڈبلیو

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم’ہیومن رائٹس واچ‘ نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مبینہ طور پرجزیرہ نما سیناء سےاغوا کیے گئے چار فلسطینی شہریوں کے بارے میں بتائے کہ انہیں کہاں اور کس حال میں رکھا گیا ہے۔

سعودی عرب سے دوستانہ تعلقات کے قیام کے لیے تیار ہیں:روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے اور قونصل خانے پرحملہ کرنے والے چند سرپھرے عناصرتھے جن کی وجہ سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ تہران ریاض کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کے لیے کوشاں ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان خوش گوار تعلقات کے قیام کا خواہاں ہے۔

حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ واپس لے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کمی پر فلسطینی اتھارٹی اور بین الاقوامی برادری کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کے ملازمین کی تنخواہوں میں کمی سیاسی نقطہ نظر کے اعتبار سے انتہائی خطرناک ہے اور اس کے سنگین نتایج سامنے آسکتے ہیں۔

مصر:کلیساؤں میں دھماکوں کے خلاف فلسطین میں احتجاجی مظاہرے

مصر مین دو روز قبل دو گرجا گھروں میں ہونے والے بم دھاکوں کے خلاف فلسطین کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

حماس کی مصرمیں گرجا گھروں میں دھماکوں کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے گذشتہ روز مصر کے شہروں اسکندریہ اور طنطا میں قبطی عیسائیوں کے دو گرجا گھروں میں ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فلسطینی شہری مصری جیل میں پراسرار طور پرجاں بحق

مصرکی ایک جیل میں زیرحراست فلسطینی پولیس کا سینیر افسر پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا ہے۔