پنج شنبه 01/می/2025

مصر

جزیرہ نما سیناء سے اسرائیل پر دو راکٹ حملے

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء سے اتوار کی شام اسرائیل پر دو راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔

فلسطینیوں میں مفاہمت۔۔۔ مصر نے انجن کا کردار ادا کیا

فلسطین کی دو بڑی جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور فتح کے درمیان 10 بعد تاریخ ساز معاہدے کا اعلان اور پیمان میں مصر کے کردار کی تحسین حیرت کی بات نہیں۔ مصری حکومت نے فلسطینیوں کو باہم شیرو شکر کرنے میں جو موثر، جاندار اور برادرانہ کردار ادا کیا اس پر مصری حکومت بجا طور پر داد کی مستحق ہے۔

فلسطین اور مصر بھائی بھائی، دونوں کا مستقبل ایک ہے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی اور مصری دونوں برادر اقوام ہیں اور دونوں کا مستقبل اور منزل ایک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کو مصر کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مصرنے غزہ کی سرحد پر بفرزون کا دائرہ 1500 میٹر تک بڑھا دیا

مصر نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر اپنے علاقے میں زیرتعمیر بفر زون کا دائرہ 500 میٹر سے بڑھا کر 1500 میٹر کردیا ہے۔

مصر سے ہاون راکٹ غلطی سے غزہ کی پٹی میں آ گرا

فلسطین کے ایک سیکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ مصر سے داغا گیا ایک ہاون راکٹ غلطی سے جنوبی غزہ کے علاقے رفح کے وسط میں آگرا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دانستہ نہیں بلکہ راکٹ غلطی سے غزہ کی طرف داغا گیا تھا۔

قطر کے لیے جاسوسی کے الزام میں مرسی کوعمرقید کی سزا

مصر کی ایک عدالت نے معزول صدرڈاکٹر محمد مرسی کو قطر کے کے لیے جاسوسی کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں سنائی گئی عمر قید کی سزا برقرار رکھی ہے۔

قومی مفاہمت، حماس کے وفد کو تحریک فتح کے قاہرہ آنے کا انتظار

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان اور جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران نے کہا ہے کہ مصر کے دورے پرآنے والے جماعت کے وفد کو قومی مفاہمت کے امور کوآگے بڑھانے کے لیے تحریک فتح کے وفد کی آمد کا انتظار ہے۔

محمود عباس کے ساتھ مفاہمت کے لیے دروازے کھلےہیں:بردویل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے کہا ہے کہ جماعت کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی طرف سے غزہ میں سیکیورٹی اور سیاسی خلا سے متعلق تجویز زیرغور ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس نے قومی مفاہمت کے دروازے ایک لمحے کے لیے بھی بند نہیں کیے۔ تحریک فتح اور صدر عباس سمیت سب کے لیے مفاہمت کا دروازہ ہروقت کھلا ہے۔

مصر:فرعونی پینٹنگ پر’اسرائیل‘ کا نام مٹانے پر نیا تنازع

مصری محکمہ آثار قدیمہ وعجائبات نے میوزیم میں رکھی گئی ایک تاریخی ’فرعونی‘ پینٹنگ سے ’اسرائیل‘ کا نام مٹا کر اس کی جگہ فرعونی سلسلے کے مشہور بادشاہ ’مرنبتاح‘ کی فتوحات لکھنے پر ایک نیا تنازع اٹھ کھڑا ہوا ہے۔

مصر میں فوج کا مشاق طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

مصر کے شمال میں ایک مشاق فوجی طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا اور حادثے میں اس میں سوا ہواباز ہلاک ہوگیا۔