چهارشنبه 30/آوریل/2025

مصر

مصر کی فوجی عدالت سے اخوان قیادت کو عمر قید کی سزائیں

مصر کی ایک فوجی عدالت نے کالعدم مذہبی جماعت اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع، محمد البلتاجی اور صفوت حجازی کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مصر کی ثالثی سے غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں بند گلی میں جا چکی ہیں

عبرانی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ مصری وفد کی طرف سے "تل ابیب" اور اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے مابین ہونے والی ثالثی کی کوششیں‌ بند گلی میں داخل ہوگئی ہیں۔

مصر: غیرانسانی تشدد سے اخوان المسلمون کے رہ نما عقوبت خانے میں شہید

مصر کی ایک جیل میں پابند سلاسل مذہبی جماعت اخوان المسلمون کے بزرگ رہ نما عصام العریان جلادوں کے غیرانسانی تشدد اور جیل میں غیرانسانی ماحول میں رہنے کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرگیے ہیں۔

روس کا مصر اورافریقی ملکوں میں فوجی اڈے قائم کرنے کے منصوبے کا انکشاف

جرمنی کے ایک موقر اخبار'بیلد' نے انکشاف کیا ہے کہ روس نے مصر اور چھ افریقی ممالک میں فوجی اڈے قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے اور اس منصوبے پرعمل درآمد کے لیے ماسکو نے ان ممالک سے اجازت نامے حاصل کرلیے ہیں۔

مصر کی سرحد پر فائرنگ سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌بتایا گیا ہے کہ کل منگل کے روز مصر کی سرحد پر فائرنگ کے واقعےمیں ایک صہیونی فوجی افسر زخمی ہو گیا۔

مصر: مرشد عام کو7 مقدمات میں 137 سال قید کی سزا،47 کیسز باقی

مصر کی اسلام پسند مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ مصر کی فوجی عدالتوں کی طرف سے جماعت کے مرشد عام ڈاکٹر محمد بدیع کو سات مقدمات میں اب تک 137 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے جب کہ 47 کیسز میں ان کے خلاف فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔

مصرمیں کرونا کے پھیلائو میں تیزی کے ساتھ اضافہ، مزید 71 ہلاک

مصری وزارت صحت کے مطابق ملک میں کرونا کی وبا میں تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 77 مریض ہلاک جبکہ 913 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

خاتون سفارت کار مصر میں اسرائیل کی سفیر تعینات

اسرائیلی حکومت نے امیرہ ارون نامی ایک خاتون سفارت کارکو مصر میں صہیونی ریاست کی سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

مصری خاتون رکن پارلیمنٹ کرونا کا شکار،12 دوسرے ارکان قرنطینہ منتقل

مصری محکمہ صحت کے مطابق کرونا وائرس پارلیمنٹ میں داخل ہوگیا ہے۔ ایک خاتون رکن پارلیمنٹ کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں الگ تھلگ کردیا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ خاتون رکن کے ساتھ میل جول رکھنے والے 12 دوسرے ارکان کو بھی احتیاطا قرنطینہ مراکز منتقل کردای گیا ہے۔

مصر سے لوٹنے والے 1500 فلسطینیوں کی غزہ میں میزبانی کے انتظامات

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مصر سے واپس آنے والے 1500 فلسطینیوں کے غزہ کی پٹی میں ہنگامی قیام اور میزبانی کےانتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ کل منگل سے فلسطینیوں کی غزہ کی پٹی سے واپسی شروع ہوگئی ہے جو جمعرات تک رہے۔ توقع ہے کہ ان تین دنوں میں 1200 سے 1500 کے قریب فلسطینی غزہ کی پٹی واپس آئیں گے۔