چهارشنبه 19/فوریه/2025

مسماری

المنیا میں 3مکانات اور پانی کا کنواں مسمار

اسرائیلی قابض فوج نے آج صبح بیت المقدس کے مشرق میں واقع المنیا قصبے پر دھاوا بولا اور تین رہائشی گھر اور ایک پانی کا کنواں منہدم کردیا۔

فلسطینی شہریوں کی املاک مسمار کرنے کے حتمی نوٹس جاری

اسرائیلی قابض فوج نے جنوبی نابلس اور رام اللہ کے نزدیکی علاقے میں فلسطینی عوام کو گھر اور دوسرے تعمیراتی ڈھانچے گرانے کا نوٹس دیا ہے۔ ان تعمیراتی ڈھانچوں میں زرعی عماراتی ڈھانچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی قابض فوجیوں کی صبح سویرے کارروائیاں، دو گھر مسمار

اسرائیلی قابض فوج نے دو مزید فلسطینیوں کے گھر مسمار کر دیے ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے یہ دونوں مسماری کارروائیاں الخلیل کے علاقے میں کی ہیں۔ مسمار کیے گئے ایک گھر کے مالک عزام جابر ہیں۔

اسرائیلی انتظامیہ نے شہید فلسطینی کے گھرکی مسماری کی تیاری کر لی

اسرائیلی قابض فوج نے حال میں شہید ہونےوالے فسلطینی محمد الجابری کے گھر کی مسماری کے لیے نشان زد کرنے کے علاوہ گھر کا نقشہ کے بارے میں معلومات جمع کرتے ہوئے تصاویر اور نقشہ بھی بنا لیا ہے۔

باب الاسباط کے قریب آٹھ افراد کا گھر مسمار

اسرائیلی قابض اتھارٹی نے آج صبح القدس کے قدیمی شہر میں ایک فلسطینی خاندان کا گھر بغیر اجازت تعمیرات کا الزام لگا کر مسمار کروا دیا۔

فلسطینی گاوں عراقیب میں غیر معمولی مسماری کا ظالمانہ اسرائیلی ریکارڈ

اسرائیلی قابض اتھارٹی نے فلسطینی بددوں کے صحرائی گاوں العراقیب میں خیمہ نما رہائشی ڈھانچوں کو 206 بار مسمار کرکے مکینوں کو بے گھر کرنے کا ایک نیا ظالمانہ ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔

اسرائیل نے اریحا اور وادی اردن میں فلسطینیوں کے 36 گھر مسمار کر دیے

اسرائیلی قابض فوج نے اریحا شہر اور وادی اردن میں 36 رواں سال کے دوران اب تک فلسطینیوں کے گھر مسمار کر دیے۔ مسماری مہم شروع سال سے وقفے وقفے سے جاری رہی۔

العراقیب گاوں کے گھروں کو بارہ برسوں میں 205 مرتبہ مسمار کیا گیا

اسرئیلی قابض اتھارٹی نے پیر کے روز فلسطینی بدووں کے گاوں العراقیب پر دھاوا بول کر بنائے گئے شیلٹرز کو بھی مسمار کر دیا ہے۔ پچھلے بارہ برسوں کے دوران اب تک اس گاوں میں 205 مرتبہ مسماری کے لی کارروائی کی جا چکی ہے۔

العراقیب گاؤں کی ایک بار پھر مسماری، 203 ہو گئیں

اسرائیلی فورسز نے 2000ء کے بعد سے مسلسل 203 ویں بار اور رواں سال میں ساتویں بار صحرائے نقب کے العراقیب گاؤں کو مسمار کر دیا۔

خربہ ابزیق بستی پر قابض فوج کا دھاوا، بڑے پیمانے پر تباہی

اسرائیلی قابض فوج نے پیر کی صبح شمالی طوباس میں خربہ ابزیق بستی پر دھاوا بول دیا اور اس کے گھروں اور عمارتوں کو تباہ کر دیا۔