پنج شنبه 16/ژانویه/2025

مسماری

مغربی کنارہ: تین فلسطینیوں کے گھر مسمار، پچھلے ماہ 70 مکان تباہ کیے

اسرائیلی فوج نے جنین اور بیت لحم میں تین فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کر دیا ہے۔ مغربی کناروں کے ان شہروں میں یہ کارروائی پیر کے روز کی گئی ہے۔ اس سے قبل مختلف علاقوں میں فوجی کارروائیوں کے دوران کئی فلسطینیوں کی گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔

محمد الجعبری شہید کے اہلِ خانہ کی رہائش مسمار

اسرائیلی قابض فوج نے آج صبح سویرے الخلیل میں پانچ منزلہ عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔ فلسطینی شہید محمد الجعبری کے اہلِ خانہ اور رشتہ داروں اس عمارت میں رہائش پذیر تھے۔

بستان کی مسماری کا ارادہ اسرائيل کے فاشزم کا اظہار ہے۔ حماس

فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ مشرقی یروشلم کے ضلع سلوان میں البستان محلے کی مسماری کا ارادہ قابض اسرائیلی حکام کی فاشسٹ کاروائیوں کا ایک اور ثبوت ہے۔

الخلیل میں پانچ گھر مسمار، ابراہیمی مسجد نمازیوں کے لیے بند

اسرائیلی قابض فوج نے آج جنوبی الخلیل کے علاقے مسافر یطا میں بغیر اجازت تعمیرات کا الزام لگا کر فلسطینیوں کے پانچ مکانات مسمار کر دیے۔

15 دنوں میں 57 فلسطینیوں کے گھر اور عمارتی ڈھانچے مسمار: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے انسانی بھلائی کے امور سے متعلق دفتر 'OCHA' نے بتایا ہے کہ حالیہ دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی قابض اتھارٹی 57 فلسطینیوں کے ملکیتی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کیا ہے۔ اسرائیل کی طرف سے مسماری کارروائیوں کا زیادہ تر ہدف مغربی کنارا رہا ہے جہاں عماراتی ڈھانچوں میں فلسطینیوں کے گھر بھی شامل ہیں۔

وادی سلوان میں اسرائیلی قابض فوج کی بلڈوزروں سے کارروائی

اسلامی وقف کی ملکیتی زمین پر وادی سیلوان میں قابض اسرائیلی فوج نے مسماری کارروائی کی ہے۔ جس علاقے میں کارروائی کی گئی ہے یہ مسجد اقصیٰ کے جنوب اور وادی سیلوان کے شمال میں واقع ہے۔

ایک اور فلسطینی خاندان کا گھر مسمار، 2 ہفتوں 54 عمارتیں گرا دی گئی

اسرائیلی قابض فوج نے بیت لحم کے جنوب میں الخضر ٹاون میں فلسطینی شہری کا گھر مسمار کر دیا ۔ یہ فوجی کارروائی بدھ کی صبح کی گئی۔

فلسطینی البطش خاندان کا گھر مسمار کر کے جبراً بے گھر کر دیا گیا

قابض اسرائیلی فورسز نے فلسطینی خاندان کا گھر مسمار کر کے در بدر ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس خاندان کا گھر اسرائیلی قابض اتھارٹی نے جمعہ کے روز مسمار کیا ہے۔

قابض فوج نے فلسطینی بچوں کا پرائمری سکول گرانے کا بھی حکم سنا دیا

اسرائیلی قابض فوج نے مسافر یطا میں فلسطینی بچوں کے قائم کیے گئے سکول کو بھی مسمار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں سکول کی انتظامیہ کو ایک انتباہی نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

گھر مسمار، فلسطینی کسان پر تشدد اور ٹرک سامان سمیت نذرِ آتش

اسرائیلی قابض انتظامیہ نے آج صبح بیت المقدس کے جنوب مشرق میں واقع گاؤں صور باہر میں ایک فلسطینی خاندان کا گھر مسمار کر دیا۔