پنج شنبه 01/می/2025

مسماری مہم

العراقیب گائوں صہیونی فوج کے ہاتھوں 185 ویں بار مسمار

گذشتہ سات سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا تواتر کے ساتھ نشانہ بننے والا العراقیب گاؤں ایک بار پھر مرتبہ مسمار کردیا گیا۔ فلسطینی قصبے العراقیب کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010ء کے بعد سے جاری ہے اور اب تک اسے 185 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔ گذشتہ روز کی انہدامی کارروائی میں صہیونی فوجیوں نے العراقیب گائوں کے باشندوں کے عارضی خیمے بھی اکھاڑ پھینکے اوران کی کرسیاں اور خیموں میں موجود دیگر سامان بھی لوٹ لیا۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی جب فلسطین میں موسم شدید خراب ہے اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہے۔

دو ہفتوں میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی 26 املاک مسمار

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی رابطہ تنظیم (او سی ایچ اے)"اوچا" نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام نے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران 'سیکٹر سی'اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی26 عمارتوں کو مسمار یا قبضے میں لے لیا۔

العراقیب گاوں صہیونی فوج کے ہاتھوں 184 ویں بار مسمار

گذشتہ سات سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا تواتر کے ساتھ نشانہ بننے والا العراقیب گاؤں ایک بار پھر مرتبہ مسمار کردیا گیا۔

فلسطینی خاندان سے اظہار یکجہتی کرنے والوں پر اسرائیلی فوج کا تشدد

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مکان سے محروم کیے گئے ایک فلسطینی خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مسمار مکان کے ملبے پر دھرنا دینے والے فلسطینیوں‌پر وحشیانہ تشدد کیا۔

اقوام متحدہ کا فلسطینیوں ‌کے مکانات کی مسماری فوری روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں ‌کے گھروں کی مسماری کا فوری طورپر روکے اور فلسطینیوں پر تعمیرات پر عاید کردہ پابندیاں فوری اٹھائے۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی املاک کی مسماری جاری

جنوب مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی دو تجارتی املاک مسمار کردیں۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دکانوں کے مالک محمد طرشان نے بتایا کہ اسرائیلی بلدیہ نے فوج کے ساتھ مل کر ان کی دو دکانیں مسمار کر ڈالیں۔ یہ دکانیں 60 مربع میٹر رقبے پر 50 سال سے قائم تھیں۔

اسرائیلی حکام کا مسجد اقصیٰ کے قریب فلسطینیوں کے 4 فلیٹس مسماری کا حکم

قابض صہیونی حکام نے مسجد اقصیٰ کے قریب عیسویہ کے مقام پر فلسطینیوں کے 4 مکانات کی مسماری کا حکم دیا ہے۔ ان مکانات میں 17 فلسطینی رہائش پذیر ہیں۔

فلسطینی خاندان سے زبردستی اس کا رہائشی شیلٹرمسمار کرا دیا گیا

قابض صہیونی فوج نے ریاستی جبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے غرب اردن کےجنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی خاندان سے زبردستی اس کا رہائشی شیلٹر اور خیمہ مسمار کرا دیا۔

اسراءیلی فوجیوں نے خضر قصبے میں پانی کا کنواں مسمار کر دیا

قابض صہیونی فوجیوں نے فلسطینی شہری کو بیت لحم کے جنوب میں الخضر قصبے میں پانی کے ٹینک اور زرعی مقصد کے لیے استعمال ہونے والے ڈھانچے کو مسمار کرنے کے ادارے سے آگاہ کیا۔

اسراءیلی فوجیوں نے نابلس میں آٹھ مکانات اور ایک ڈھانچہ مسمار کر دیا

قابض صہیونی فوجیوں نے نابلس کے جنوب میں دوما قصبے میں فلسطینی شہریوں کو ایک زرعی املاک اور آٹھ فلسطینی مکانات مسمار کرنے کے ارادے سے آگاہ کیا۔