
درجنوں یہودی آبادکاروں کا مسجد اقصی پر دھاوا
اتوار-24-جون-2018
مسجد اقصی پر شر پسند یہودی آبادکاروں کے دھاوے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ قابض اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے شر پسند یہودیوں کو اسرائیلی پولیس کی سیکورٹی کی چھتری تلے مسجد اقصی پر دھاوا بولنے مکمل آزادی حاصل ہے۔ اتوار کے روز بھی درجنوں شرپسند یہودی آبادکار اسرائیلی پولیس کی سیکورٹی میں مسجد اقصی کے صحنوں میں داخل ہوئے۔