شنبه 03/می/2025

مسجد اقصیٰ

یہودی انتہا پسند کا مسجد اقصیٰ میں ’شادی رچانے‘ کا شر انگیز اعلان

اسرائیل کے ایک انتہا پسند یہودی اور ’تنظیمات ہیکل‘ کے رکن ’افراہام بلوکھ‘ نے مسجد اقصیٰ کے اندر اپنی شادی رچانے کا شرانگیز اور اشتعال انگیز اعلان کیا ہے۔

پولیس کی سیکیورٹی میں 89 یہودیوں کی مسجد اقصیٰ کے بے حرمتی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز ایک سو کے قریب یہودی آباد کار اور اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس گردی اسرائیل کی مذہبی جارحیت ہے: اردن

اردن نے جمعہ کے روز اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو فلسطینی نمازیون کے لیے بند کیے جانے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے اسے اسرائیل کی مذہبی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت قرار دیا ہے۔

’مسلمان نہ جاگے تو قبلہ اول میں آتش زدگی کا سانحہ دوبارہ ہو سکتا ہے‘

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے کہا ہے کہ عرب اور مسلمان ممالک نے قبلہ اول کے دفاع کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی شہادت کی مذہبی صہیونی سازش کے بعد مسلمان اور عرب ملکوں کی قبلہ اول کے حوالے سے ذمہ داریاں بڑھ گئی تھیں۔

بیت المقدس کی 10 خواتین کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عاید

قابض صہیونی حکام نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی 10 خواتین نمازیوں کو 15 دن کے لیے قبلہ اول سے بے دخل کردیا ہے۔

پولیس کی سیکیورٹی میں 80 یہودیوں کی مسجد اقصیٰ کے بے حرمتی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔

قبلہ اول کے دو محافظوں کی طلبی،خاتون مسجد اقصیٰ سے بے دخل

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینیوں کو جو مسجد اقصیٰ کے محافظ دستے میں شامل ہیں کو تفتیشی مرکز میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ سے خاتون نمازی گرفتار کر لی

قابض اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کے بعد باہر آتے ہوئے ایک فلسطینی خاتون نمازی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ایک سو یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔

قابض اسرائیل سے قبلہ اول کے وجود کو خطرات لاحق ہیں: امام قبلہ اول

مسجد اقصیٰ [قبلہ اول] کے امام اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ محمد سلیم نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل امریکا اور بعض دوسری طاقتوں کی معاونت اور پشت پناہی سے مسجد اقصیٰ کے تاریخی، دینی اور قانونی اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کی سازش کررہا ہے۔