
بیت المقدس کی معیشت کو منظم صہیونی جارحیت کا سامنا ہے: امام قبلہ اول
ہفتہ-20-اکتوبر-2018
مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے کہا ہے کہ بیت القدس میں فلسطینیوں کی معیشت اور اقتصادیات کو منظم جارحیت کا سامنا ہے۔ ایک گہری سازش کے تحت القدس کی فلسطینی املاک غصب کی جا رہی ہیں اور نام نہاد ایجنٹوں کی مدد سے فلسطینی املاک کو چوری کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے عرب اور مسلمان ممالک پر قبلہ اول کے دفاع کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر زور دیا۔