
فلسطینی مسجد اقصیٰ سے تعلق مضبوط بنائیں :امام قبلہ اول
ہفتہ-3-نومبر-2018
مسجد اقصیٰ کے امام اور ممتازعالم دین الشیخ یوسف ابو اسنینہ نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کے بعد پورے خطے کا مستقبل تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست موقع سے فایدہ اٹھا کر فلسطین میں یہودی بستیاں تعمیر کررہا ہے۔ انہوں نے فلسطینی قوم پر زور دیا کہ وہ قومی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنائیں تاکہ صہیونی دشمن کو قبلہ اول کے خلاف سازشوں کا مزید موقع نہ ملے۔