یکشنبه 04/می/2025

مسجد اقصیٰ

‘قبلہ اول کی تاریخی حیثیت سے چھیڑ چھاڑ آگ سے کھیلنے کے مترادف’

فلسطین کی دینی اور مذہبی قوتوں نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس بالخصوص مسجد اقصیٰ کے تاریخی اسٹیٹس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں‌ گےاور اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عاید ہوگی۔

یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ، مصلیٰ مروانی اور قبۃ الصخرۃ پر دھاوا

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں جمعرات کو قبلہ اول ، مصلیٰ مروانی اور مسجد قبۃ الصخرہ پر دھاوے بولے اور مقدس کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کے روز قابض صہیونی فوج کی موجودگی میں یہویوں کی بڑی تعداد قبلہ اول کے کئی مقامات میں داخل ہوگئی۔ انہوں نے مصلیٰ المروانی اور مسجد قبۃ الصخرۃ میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔یہودی آبادکاروں کی طرف سے قبلہ اول پر اجتماعی دھاووں کا سلسلہ جاری ہے جب تلمودی مذہبی علامت 'کیباہ' پہن کر صہیونی پولیس کے کئی اہلکاروں‌نے قبلہ اول میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی شرپسند مافیا کی طرف سے قبلہ اول پر اشتعال انگیز دھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔ یہودی آبادکاروں کو قبلہ اول میں داخلے کے لیے اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سےفول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی پولیس اہلکاروں‌نے قبلہ اول میں گھس کر فلسطینی خواتین اور مرد نمازیوں کو یرغمال بنا لیا تھا جس کے باعث فلسطینی نماز ظہر کی ادائی سے محروم رہے۔قابض صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹرالش

فلسطینی محکمہ اوقاف کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ کو پیشی کا نوٹس جاری

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی اوقاف کے شعبہ اطلاعات کے ڈائریکٹر فراس الدبس کو "مسکوبیہ" حراستی مرکز میں میں طلب کیا ہے۔

صہیونی جلادوں کا مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر پر وحشیانہ تشدد

جلاد صفت صہیونی پولیس نے مسجد اقصٰی کے ڈائریکٹر پر وحشیانہ تشدد کیا۔ دوسری جانب فلسطینی عوامی اور مذہبی حلقوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے ڈایریکٹر پر صہیونی فوجیوں‌ کے تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

صہیونی ریاست کا بیت المقدس میں اذان پر پابندی کا نیا منصوبہ طشت ازبام

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 2 نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں مساجد میں اذان پر پابندی کا نیا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ سمیت تمام دیگر مساجد میں لائوڈ اسپیکر پراذان دینے یا اس کی آواز کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اسرائیلی کھدائیوں کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ کے قریب زمین پھٹ گئی

اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے قریب زیرزمین سرنگوں کی کھدائیوں کے نتیجے میں جگہ جگہ سے زمین پھٹ گئی اور کئی مقامات پر گہرے گڑھے پڑ گئے۔

سال 2018ء میں 30 ہزار یہودیوں کی قبلہ اول کی بے حرمتی

فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران 30 ہزار یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں داخل ہو کرمذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

اسرائیل مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرنے سے باز رہے

اردن نے سختی سے خبر دار کیا ہےکہ مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی سےعالم اسلام کے جذبات مشتعل ہو رہے ہیں۔ قبلہ اول کی بار بار بے حرمتی کے واقعات آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے ایک ملازم کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلسطینی محکمہ اوقاف کے ایک عہدیدار کو حراست میں لے لیا۔

بیت المقدس سے گرفتار دو خواتین کے قبلہ اول میں داخلے پر پابندی

اسرائیلی پولیس نے ایک ہفتہ قبل حراست میں لی گئی دو فلسطینی خواتین کو مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی کی شرط پر رہا کر دیا گیا۔