پنج شنبه 08/می/2025

مسجد اقصیٰ

عرب ممالک قبلہ اول کے دفاع میں‌کوتاہی کے ذمہ دار ہیں: امام مسجد اقصیٰ

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ محمد حسین نے قبلہ اول کے دفاع اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کے حوالے سے عرب ممالک کے منفی کردار پر سخت تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قبلہ اول کے دفاع اور فلسطینیوں کے حقوق کی فراہمی میں نامی اور کوتاہی کے تمام ترذمہ دارعرب ممالک کی حکومتیں ہیں۔

قبلہ اول کے تحفظ کی آگاہی کے الیکٹرانک گیم تیار

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم 'برج اللقلق سماجی سوسائٹی' کی طرف سے ترکی کی 'فاکت اکرات' نامی تنظیم کے تعاون سے ایک الیکٹرانک گیم تیار کی ہے جس کی مدد سے مسجد اقصیٰ کی سیکیورٹی کے امور کی آگاہی کو یقینی بنانا ہے۔

فلسطین، القدس اور الاقصیٰ پہلی ترجیح ہیں: ڈاکٹر احمد الطیب

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کی قیادت نے مصر کے دورے کے دوران جامعہ الازھر کے سربراہ ڈاکٹر الشیخ احمد الطیب سے ان کے دفتر میں‌ ملاقات کی۔ اس موقع پرعرب لیگ کے سربراہ نے کہا کہ فلسطین، مسجد اقصیٰ اور القدس جامعہ الازھر کی پہلی ترجیح ہے۔

جمعرات کو 43 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل

گذشتہ روز 43 یہودی آبادکاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

اسرائیلی جارحیت سے مسلمانوں کا قبلہ اول خطرے میں ہے: اردن

اردن کی حکومت نے مسجد اقصیٰ پر صہیونی فوج کی یلغار، یہودی آبادکاروں کے دھاووں اورمقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی صہیونی سازشوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اردن کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے قبلہ اول کی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں بے حرمتی مسلمانوں کو اس بات کی دعوت دینا ہے کہ ان کا قبلہ اول خطرے میں ہے۔

چھ فلسطینی خواتین نمازیوں پر قبلہ اول میں داخلے پر پابندی

قابض صہیونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں چھ فلسطینی خواتین نمازیوں کو 15 دن تک قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی کے لیے داخلے پر پابندی عاید کر دی ہے۔

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ سے الشیخ راید صلاح کی بھانجی گرفتار کر لی

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصٰی میں گھس کر ایک فلسطینی خاتون نمازی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں 39 فلسطینی قبلہ اول میں داخل

گزشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں اسرائیلی فوجی افسروں سمیت 39 یہودیوں نے قبلہ اول میں گُھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اتوار کو 39 سول یہودی آباد کاروں اور دو درجن کے قریب اسرائیلی فوجی افسروں نے مسجد اقصیٰ کے "باب المغاربہ" سے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

صہیونی قبلہ اول کی قیمت پرانتخابات جیتنے کے لیے سرگرم!

قابض صہیونی ریاست میں رواں سال مارچ میں ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات میں کئی نام نہاد صہیونی سیاسی لیڈر انتخابی مہم کے دوران مسجد اقصیٰ کو اپنے مکروہ ایجنڈےمیں شامل کیے ہوئے ہیں۔

دیوار براق کی مرمت کا اسرائیلی اقدام قبلہ اول کے امور مداخلت ہے: اردن

اردن نے اسرائیل کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار جسے دیوار براق بھی کہا جاتا ہے کی مرمت کے اعلان کو اشتعال انگیز، قبلہ اول کےامور میں مداخلت اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔